نوجوان قومی فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ

6hasnainacrion.jpg

پاکستان کے 21 سالہ فاسٹ بولر محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے ایک میچ کے دوران رپورٹ کیا گیا، مشکوک باؤلنگ ایکشن کے لئے ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی تھنڈرز اور سڈنی سکسرز کے 15جنوری کو ہونے والے میچ میں امپائرز نے فاسٹ بولر کا ایکشن رپورٹ کیا تھا، محمد حسنین کا بولنگ ایکشن امپائرز کی جانب سے مشکوک قرار دیا گیا۔


محمد حسنین کو لاہور میں آئی سی سی سے تصدیق شدہ لیبارٹری سے بائیومکینک ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

فاسٹ بولر محمد حسنین اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ بی بی ایل کھیل رہے ہیں اور اس سیزن کے پہلے ہی میچ میں انہوں نے 22 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کی۔


سڈنی سکسرز کے کپتان نے محمد حسنین پر بال کو چپانے کا الزام بھی عائد کیا تھا تاہم امپائرز کو اس حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
In bgairtin ko sirf humaray bowlers ka action nazar ata hai, jo b talent nazar ata hai os ka action masqoq bana detay hain