لڑکیوں پر تشدد کرنے والے کوئٹہ پولیس کے اہلکاروں کے خلاف ایکشن

police-queeta.jpg


کوئٹہ پولیس کا لڑکیوں پر تشدد۔۔ سب انسپکٹر اور سپاہی معطل

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیش آیا انوکھا واقعہ، جہاں لڑکیوں نے والدین کے ساتھ جانے سے انکار کیا تو پولیس اہلکاروں نے لڑکیوں پر تشدد کیا،ویڈیو وائرل ہوگئی،اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ میں لڑکیوں کی جانب سے والدین کے ساتھ گھر جانے سے انکار پر پولیس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موبائل میں بٹھایا جارہا ہے،وزیراعلیٰ کے حکم پر سب انسپکٹر اور سپاہی کو معطل کردیا گیا اور اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی۔

پولیس کے مطابق لڑکیوں نے رات گئے گھر والوں کے ساتھ جانے سے انکار کیا تھا جس پر انہیں ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا، لڑکی کے اغوا کا مقدمہ ان کے والد نے پندرہ روز قبل درج کروایا تھا،پولیس کے مطابق لڑکی اور دو سہیلیاں رضامندی سے ساتھ رہ رہی تھیں،

ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو غیرجانبدرانہ تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
عجیب قوم ہے،،، چاہتے ہیں کہ اب عام مجرموں کو بھی' بھڑوا لیگ کے چوروں کی طرح "گل پاشی" کرکے گاڑیوں میں بٹھائے جائیں

اتنا تو کنفرم ہے، کہ یہ لڑکیاں "اعتکاف" پر تو نہیں بیٹھی ہونگی،،، بلکہ کسی نہ کسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوّث ہونگی
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
Judge ko 2 crore lagao, usk betay ko civic gift karo, easy ho jao jaisay kaho gaye waisa hi faislah aye ga.