لاہور کے ایک گھر سے لیڈی ڈاکٹر اور تین بچوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

lahorewai11.jpg

لاہور کے علاقے کاہنہ گجومتہ میں واقع ایک گھر سے خاتون اور اس کے تین بچوں کی فائرنگ سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس اور ایدھی حکام نے گھر سے ماں، 2 بیٹیوں اور ایک بیٹے کی لاشیں برآمد کی ہیں، تمام لوگوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت بطور ڈاکٹر ناہید مبارک کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمر تقریبا40 سے 42 سال کے قریب ہوگی، قتل ہونے والے بچوں میں سب سے بڑا بیٹا تیمور سلطان عمر تھا جس کی عمر20 سال تھی۔


پولیس کے مطابق خاتون کی 2 بیٹیوں ماہ نور فاطمہ اور جنت فاطمہ کی عمریں 10 اور 16 سال تھیں، خاتون کے شوہر اور بچوں کے والد کی شناخت سبطین احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ایک بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا ہے جس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ تین لاشیں کمرے سے ملی تھیں جبکہ ایک لاش گھر کی دہلیز سے ملی تھی۔


پولیس حکام نے مزید بتایا کہ خاتون کی 2004 میں طلاق ہوگئی تھی ، بعدازاں دوسری شادی کرلی تھی جبکہ اسکے شوہر نے بھی دوسری شادی کرلی تھی

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ معاملے کی فوری تحقیقات کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

آئی جی پنجاب نے تحقیقات کیلئے فرانزک ٹیموں کی مدد حاصل کرنے کی ہدایات بھی دیں اور کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
دشمنی، حسد، انتقام
اس قتل کا ماخذ بس ان تین لفظوں میں ہی موجود ہے یہ ڈکیٹی وغیرہ نہیں جسطرح بچوں کو مارا گیا ہے کسی نے دنیا سے تنگ آکر تہیہ کررکھا تھا کہ سب کو ماروں گا اور پھر خود بھی مرجاوں گا
 

EngrHaseebShahid

Minister (2k+ posts)
دشمنی، حسد، انتقام
اس قتل کا ماخذ بس ان تین لفظوں میں ہی موجود ہے یہ ڈکیٹی وغیرہ نہیں جسطرح بچوں کو مارا گیا ہے کسی نے دنیا سے تنگ آکر تہیہ کررکھا تھا کہ سب کو ماروں گا اور پھر خود بھی مرجاوں گا
shukr hai bhai is mai ap taror maror k IK n PTI ko ni ly aye