راناشمیم پر فردجرم عائد،انصارعباسی، میرشکیل پر کیوں نہ ہوسکی؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم پر فرد جرم عائد کردی ،فرد جرم توہین عدالت کیس میں لگائی گئی

ہائی کورٹ میں رانا شمیم توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ رانا شمیم، اخبار کے مالک،صحافی، اٹارنی جنرل خالد جاوید پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے رانا شمیم پر عائد الزامات پڑھ کرسنائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اخبار کے ایک آرٹیکل کا تعلق ثاقب نثار سے نہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ساتھ ہے، لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ اس کورٹ کے ججز کمپرومائزڈ ہیں، ایک کیس دو دن بعد سماعت کے لیے فکس تھا جب خبر شائع کی گئی،

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس چھپانے کو کچھ بھی نہیں، ہمارا ثاقب نثار سے یا کسی سے بھی کوئی تعلق نہیں ، ہم چپ کرگئے تو لوگوں کا اعتماد ختم ہونے دیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کل کو کوئی بھی تھرڈ پارٹی ایک کاغذ دے گی اور اس کو ہم چھاپ دیں گے تو کیا ہو گا؟ اتنا بڑا اخبار کہے کہ انہوں نے اس حوالے سے کوئی قانونی رائے نہیں لی تو پھر یہ زیادتی ہو گی۔

اس موقع پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے رانا شمیم سے استفسار کیا آپ اپنی غلطی تسلیم کرتےہیں؟

جس پر رانا شمیم نے جواب دیا کہ میں اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتا، جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ پرفرد جرم عائد کر دی گئی ہے کاپی دے دی جائے گی۔

رانا شمیم نے سوال اٹھایا کہ صرف میرے خلاف چارج فریم ہوا ہے، جس پر چیف جسٹس نے جواب دیتے ہوئے کہا ابھی باقی دیکھتے ہیں، تحریری جواب دیں اوراپنا بیان حلفی جمع کرائیں۔

راناشمیم کا کہنا تھا کہ عدالت نےسوچ لیا ہےتومجھےپھرآج ہی سزاسنا دیں، میرے ساتھ اس طرح زیادتی نہیں ہونی چاہیے، میں ہر ہفتے کراچی سے آتا ہوں،

اس پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا آپ کو آنا پڑے گا آپ پرفرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

رانا شمیم نے کہا کہ جنگ گروپ کے حق میں بہت سے لوگ آچکے ہیں، جو کرنا ہےکریں میں اکیلا ہوں۔

صدرہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے صحافیوں کی حد تک تحمل کی استدعا کرتے ہوئے کہا جس پوائنٹ پرہمارافوکس ہونا چاہیے بدقسمتی سے نہیں کر سکے ، ہماری میٹنگز جاری ہیں،موقع دیں ہم معاملے پراحتیاط کریں گے ، ہم نے کئی بار سمجھایا مگر ان کو لگا کہ انہوں نے جو کیا وہ ٹھیک کیا۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ لوگوں کا اعتماد بھی بحال کرنا ہے، زیر التوا کیسز کو کیسے میڈیا میں چلایا گیا، کسی کولائسنس نہیں دے سکتا کہ غلط خبرچلائے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت صحافیوں پرفرد جرم عائد نہیں کر رہی،اگر ٹرائل میں کوئی بات سمجھ آئی کہ خبر جان بوجھ کر کی گئی توکارروائی کرینگے۔

اس موقع پر عدالت نے اٹارنی جنرل کی استدعا پر انصار عباسی اور میر شکیل الرحمان کے خلاف فرد جرم کی کاروائی موخر کردی۔

رانا شمیم کا کہنا تھا کہ میں بہت ڈسٹرب ہوں، 20 یا 25 فروری تک کی تاریخ دیں۔

اٹارنی جنرل کی استدعا پر عدالت نے 15 فروری تک کی تاریخ دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

https://twitter.com/x/status/1484045058571739136 https://twitter.com/x/status/1484048023831388160 https://twitter.com/x/status/1484055293633957889 https://twitter.com/x/status/1484046744472203266 https://twitter.com/x/status/1484047444363120640
 
Last edited:

Resilient

Minister (2k+ posts)
RashidAhmed admin Adeel
میرا تھریڈ کیوں ڈیلیٹ کیا؟؟ کیا فاشسٹ سوچ ہے تم لوگوں کی؟؟
ہتک عزت کیس میں بڑی پیشرفت، عدالت نے خواجہ آصف کو جرح کا حق دے دیا
 
The wizard

MPA (400+ posts)
Agr Jang group k article mai batain ki thi us pr saza hoi hai to Jang group ko kuch ni Kaha ja skta lakin agr article fake sabit ho Chuka ur Jang group bach jata to iska saaf mtlb hai ya to judge athar ny koi badla liya Rana Shamim sy ya phir Jang group sy paisy pakar liye hai
 
The Sane

Chief Minister (5k+ posts)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم پر فرد جرم عائد کردی ،فرد جرم توہین عدالت کیس میں لگائی گئی

ہائی کورٹ میں رانا شمیم توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ رانا شمیم، اخبار کے مالک،صحافی، اٹارنی جنرل خالد جاوید پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے رانا شمیم پر عائد الزامات پڑھ کرسنائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اخبار کے ایک آرٹیکل کا تعلق ثاقب نثار سے نہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ساتھ ہے، لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ اس کورٹ کے ججز کمپرومائزڈ ہیں، ایک کیس دو دن بعد سماعت کے لیے فکس تھا جب خبر شائع کی گئی،

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس چھپانے کو کچھ بھی نہیں، ہمارا ثاقب نثار سے یا کسی سے بھی کوئی تعلق نہیں ، ہم چپ کرگئے تو لوگوں کا اعتماد ختم ہونے دیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کل کو کوئی بھی تھرڈ پارٹی ایک کاغذ دے گی اور اس کو ہم چھاپ دیں گے تو کیا ہو گا؟ اتنا بڑا اخبار کہے کہ انہوں نے اس حوالے سے کوئی قانونی رائے نہیں لی تو پھر یہ زیادتی ہو گی۔

کیا انصار عباسی اور میر شکیل الرحمان کے خلاف فرد حرم موخر ہونے جا رہی ہے ؟ صدیق جان کے ٹویٹس

جنگ گروپ کے حق میں بہت سے لوگ آچکے ہیں لیکن میں اکیلا ہوں، رانا شمیم کی فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا

https://twitter.com/x/status/1484045058571739136
https://twitter.com/x/status/1484048023831388160
https://twitter.com/x/status/1484055293633957889
https://twitter.com/x/status/1484046744472203266
https://twitter.com/x/status/1484047444363120640
اس حرام خور جج کو ارشد ملک کے انجام سے سبق سیکھنا چائیے تھا ۔ حرام شریف ہر سال ایک جج کی قربانی ضرور دیتا ہے۔ باقی بھی سبق پکڑیں
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)