شرمیلا فاروقی کی جانب سے بے شرم کہنے پر اداکارہ نادیہ خان کا ردعمل

sharmil1l1.jpg

مارننگ شومیزبان نادیہ خان کو بےشرم کہے جانے پر ان کا بھی ردعمل آگیا

معروف مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے انیسہ فاروقی سے ان کے میک کے بارے میں سوال کیا تھا جس پر شرمیلا فاروقی نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کو بےشرم کہا اور ان کے خلاف سائبر کرائم میں جانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

تاہم پی پی رہنما کی جانب سے ایسے رویے پر نادیہ خان کا بھی ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کچھ غلط تو نہیں ہے میں نے کوئی غلط سوال تو نہیں کیا تھا نہ ہی کوئی غلط کام کیا تھا، بہتر ہو گا کہ ان سے متعلق ایسی بات نہ کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس نے ایف آئی اے سائبر کرائم جانا ہے جائے، میں نے کوئی غلط بات نہیں کی۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں صبور علی کی شادی میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔

اس وائرل ویڈیو میں نادیہ خان نے انیسہ فاروقی سے پوچھا تھا کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے اور ان کے ملبوسات کس کی پسند ہوتی ہیں۔ جس پر انیسہ فاروقی نے کہا کہ میک اپ وہ خود کرتی ہیں اور انہیں یہ میک اپ کرنا شرمیلا فاروقی نے سکھایا ہے۔ جبکہ ملبوسات کی پسند کے حوالے سے انہوں نے شرمیلافاروقی کا نام لیا تھا۔

گوکہ اس میں بظاہر کوئی ایسی بات نظر نہیں آ رہی تھی مگر سوشل میڈیا صارفین نے نادیہ خان کے اس رویے اور ایسے سوالات کو ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا مقصد صرف سوال پوچھنا نہیں تھا بلکہ وہ انہیں شرمندہ کرنا چاہتی تھیں۔

0-nadia-1642578075.jpg

جس پر شرمیلا فاروقی نے ان کیخلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کرانے کا اعلان کیا تھا اور انہیں ایسے سوال پوچھنے پر بے شرم قرار دیا تھا۔
 
Last edited:

Saifulpak

Senator (1k+ posts)
اگر بزرگوں کو اتنا میک اپ کرنا اور اتنے ینگ لڑکیوں والے شوخ لباس پسند ہیں تو لوگ تو باتیں کریں گے۔
مجھے تو بوڑھی گھوڑی لال لگام والا محاورہ یاد آیا ہے۔
 
Aristo

Minister (2k+ posts)
اگر بزرگوں کو اتنا میک اپ کرنا اور اتنے ینگ لڑکیوں والے شوخ لباس پسند ہیں تو لوگ تو باتیں کریں گے۔
مجھے تو بوڑھی گھوڑی لال لگام والا محاورہ یاد آیا ہے۔
MA SHA ALLAH kia soch hai ap ke matlab ap kisi k b buzargh ke baiziti kar sakty hain kyun k os ka getup ap k mutabiq sahi nahi hai ???
 
Saifulpak

Senator (1k+ posts)
MA SHA ALLAH kia soch hai ap ke matlab ap kisi k b buzargh ke baiziti kar sakty hain kyun k os ka getup ap k mutabiq sahi nahi hai ???
بیٹا جس دور میں ہم رہ رہے ہیں یہاں عزت کمائی جاتی ہے خیرات میں کوئی نہی دیتا اور ایسے کرپٹ خاندان کو تو ویسے ہی پورا پاکستان جانتا ہے۔ جنھوں نے حلال کھایا ہوتا ہے وہ کم ازکم اس عمر میں ایسے فیشن کس کو دکھا رہی ہیں آنٹی۔ مجھے تو ڈرا ہی دیا کافی سال بعد اسکی شکل دیکھی میں تو ڈر گیا۔
تم بے شک آنٹی کا پوسٹر کمرے میں لگاو مجھے کوئی اعتراض نہی۔
 
Apni he alfaz pay ghoor karo izat kamaie jati hai main nay tumhain ap keh k mukhatib kiya aour reply kar rahay ho taunt kar k beta baat yahan corruption ke nahi ho rahi main lanat bejhta hon on ke corruption pay main koi PPP ko defend karnay nahi betha baat ho rahi hai kisi buzurgh k getup ka mazaq uranay ke yahan to har kisi ko dosray ka getup passand nahi hota to kia osay zaleel karna shro kar dain os ke video bana k social media pay upload kar dain ajeeb Mahbot ul khawas shakhsh ho