شہبازگل اور محمدمالک میں جھڑپ: کون صحیح کون غلط؟

malick1111h1.jpg

کچھ روز قبل ہم نیوز کے اینکر محمد مالک اور شہبازگل کے درمیان لائیو شو میں شدید گرما گرمی ہوئی جس پر یہ بحث زور پکڑرہی ہے کہ ان دونوں میں کون صحیح ہے۔

محمدمالک کے ساتھیوں اور صحافیوں کے خیال میں محمد مالک ٹھیک ہیں، شہبازگل نے زیادتی کی ہے جبکہ سوشل میڈیاصارفین کا خیال ہے کہ محمدمالک نے زیادتی کی ہے۔انہیں کسی کی ڈگری اور تعلیمی قابلیت پر سوال اٹھانے سے پہلے سوچ لینا چاہئے تھا۔

دونوں کے درمیان بحث معیشت کےا ایشو پر چلی ۔ محمد مالک نے کامران شاہد سے کہا کہ آپ کو معیشت کے بارے علم ہی کیا ہے؟ جس پر شہباز گل نے کہا مجھ سے زیادہ کسی کو اکانومی کا پتا نہیں ہے کیونکہ میں نے ڈاکٹریٹ کی ہوئی ہے بزنس اکانومی میں۔

محمد مالک نے سوال کیا کہ آپ نے پی ایچ ڈی کی کہاں سے کی ہے تو شہباز گل نے جواب دیا کہ یونیورسٹی آف ملایا سے ہے۔


اس پر اینکر محمد مالک نے کہا ہے کہ اس یونیورسٹی کا اسٹیٹس مشکوک ہے ۔

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یونیورسٹی آف ملایا اس وقت ورلڈ میں 59 نمبر پر رینک کررہی ہے جبکہ ملائیشیا کی نمبر ون یونیورسٹیوں میں شمار ہوتی ہے۔ مہاتیر محمد ، عبداللہ باداوی ، سنگاپور کے سابق صدر بھی وہاں سے فارغ التحصیل ہیں۔

اس کلپ کے بعد ن لیگ کے حامی صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے شہبازگل پر تنقید کی جس پر شہباز گل نے لکھا ہے کہ "درسگاہ آپکی ماں ہوتی ہے۔ وہاں سے آپ کی تعلیم تربیت ہوتی ہے۔مجھے اپنے پرائمری سکول اور ماسٹر صدیق صاحب پر, PhD ، university Malaya پر اور Postdoctorate کے لئے University illinois urbana Champaign پر بھی فخر ہے۔ کوئی میری درسگاہ کو مشکوک کہہ کے توہین کرے گا تو سخت ترین جواب ملے گا۔

https://twitter.com/x/status/1484432684503994370
شہباز گل نے مزید لکھا کہ محمد مالک ملک کے وزیراعظم کا گریبان پکڑنے کی بات کریں تو وہ ٹھیک۔ملائشیا کی No.1 یونیورسٹی جہاں سے وہاں کے 4 وزیراعظم صاحبان نے ڈگریاں لیں، اس کو مشکوک کہیں وہ ٹھیک۔مریم کے کتا کی طرح بھونکنے والی بات پر سائیلنٹ موڈ میں رہیں وہ ٹھیک۔ اور میں nonsense کا لفظ کہہ دوں تو قیامت

https://twitter.com/x/status/1484292053945176064
دوسری جانب محمد مالک نے ٹویٹ کیا کہ انہیں غلط فہمی ہو گئی تھی کیونکہ جس یونیورسٹی کا نام شہباز گل نے لیا تھا وہ اسے کوئی اور یونیورسٹی سمجھ بیٹھے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1484433207970119680
اس پر سوشل میڈیا صارفین نے محمدمالک سے کہا کہ آپ کو چاہئے تھا کہ اپنی تحقیق مکمل کرلیتے، اگر آپکو غلط فہمی تھی تو آپ معذرت کرلیتے یا مزید بحث میں نہ الجھتے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ نان سینس لفظ کوئی گالی نہیں ہے۔اس کامطلب ہے کہ جسے پتہ نہ ہو۔ آپ کو اگر کسی بات کا پتہ نہیں تھاتو وہ بات کیوں کی۔

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے شہبازگل کو حق پر قرار دیتے ہوئے کہا کہ درسگاہ ایک ماں کی طرح ہوتی ہے کسی کی ماں کو گالی نہیں دینی چاہئے اور ویسے بھی ایک شخص اپنی جوانی تعلیم کے حصول میں صرف کردیتا ہے اسکی تعلیم پر بغیر سوچے سمجھے اور بغیر تحقیق کے انگلیاں اٹھانا بھی ٹھیک نہیں ہے۔

اس پر خاورگھمن نے تبصرہ کیا کہ اگر آپ پی ایچ ڈی ہیں اور آپ کو کوئی یہ کہے کی آپ کی ڈگری جعلی ہے یا آپ جعلی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو تو اس پر آپ کا کیا جواب ہوگا؟؟؟یا ہونا چاہیے؟؟؟

https://twitter.com/x/status/1484414266480513024
صحافی خاورگھمن کا مزید کہنا تھا کہ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں درسگاہ کو ماں کا درجہ دیا گیا ہے۔۔۔۔۔سیاسی اور نظریاتی اختلافات اپنی جگہ آپ ہر گز کسی کی درسگاہ کو متنازعہ وہ بی بغیر ثبوت کے کہیں گے تو اس پر رد عمل تو ضرور آئے گا۔۔میرے خیال میں دونوں حضرات کو اپنے اپنے الفاظ واپس لینے چاہیے۔۔

https://twitter.com/x/status/1484417977734909955
اینکر طارق متین کا کہنا تھا کہ مجھے شہبازگل کی بات سے اکثر اختلاف ہوتا ہے مگر کسی کی مادر عملی کو ہی متنازع کہہ دینا زیادتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1484274434236198916
انورلودھی نے شہبازگل کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے مالک نے شہباز گل کو کہا کہ آپ نے جہاں سے پی ایچ ڈی کی ہے وہ مشکوک ہے.. حالانکہ وہ ایک بہترین یونیورسٹی ہے. اس پر شہباز گل نے ری ایکشن دیا تو مالک اس کا بھی برا منا گئے شہباز گل کا جواب بالکل مناسب تھا.. اینکرز کو کسی کی پگڑی اچھالنے کا کوئی حق نہیں

https://twitter.com/x/status/1484265654878445574
صحافی میر محمد خان کا کہنا تھا کہ وہ یونیورسٹی جس سے مہاتیر محمد جیسا شخص فارغ التحصیل ہے، محمد مالک اسے ہی متنازعہ کہہ رہاہے۔

https://twitter.com/x/status/1484266745712058368
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی شہبازگل کی حمایت کی

https://twitter.com/x/status/1484275431431974912 https://twitter.com/x/status/1484239064865951749 https://twitter.com/x/status/1484887337272320007 https://twitter.com/x/status/1484474134088204297 https://twitter.com/x/status/1484865011642216450
 

Complete Sense

Minister (2k+ posts)
Malick was judge to decide what is rawdy behaviour or aggressive behaviour? Let's awam decide who was misbehaved person and rawdy
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)
This thread is an attempt by PTI social media cell ( paid thru taxpayers) to give clean chit to badtameez US Citizen ShahbazGill.
check HEC. UNİVERSİTY OF MALAYA IS NOT RECIGNISED IN PAKISTAN. MALIK IS CIRRECT AND SHAHBAZ GILL IS A JUT (mEANİNG STUPİD) ONLY. HE IS A JUGATBAZ MINISTER, WHO SPEAK LIE ALWAYS.