این سی او سی نے سکولوں سے متعلق وائرل نوٹیفکیشن کوجعلی قراردیدیا

ncoi1ii1i21131.jpg


ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں،این سی او سی کی جانب سے کورونا اوراومی کرون کی روک تھام کیلئے اقدمات کئے جارہے ہیں، تعلیمی اداروں کے حوالے سے بھی احکامات جاری کردیے گئے ہیں،لیکن اسکولوں کے حوالے سے ایک جعلی نوٹی فکیشن بھی گردش کررہاہے جس کی این سی او سی نے تردید کردی ہے۔

سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کے نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دے دیا،جس میں کراچی، اسلام آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں تعلیمی اداروں کے چوبیس جنوری سے بند ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

این سی او سی نے ٹوئٹ جاری کیا جس میں بتایا گیاکہ اسکولوں کی بندش سے متعلق کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا اور لاہور ،اسلام آباد ،راولپنڈی، کراچی سمیت دیگر شہروں میں اسکول مکمل بند کرنے کی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں،جعلی نوٹی فکیشن کو جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس سے شیئر کیا گیا،این سی او سی کا مستند ٹوئٹر اکاؤنٹ OfficialNcoc ہے جبکہ جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ NCOCMeetings ہے۔

https://twitter.com/x/status/148490675276845056
ملک بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر اپنا قہر ڈھارہی ہے،ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران سات ہزار پانچ سو چھیاسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،شرح بڑھ کر تیرا فیصد تک پہنچ گئی ہے،این سی او سی کے مطابق ایک دن میں مزید بیس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔