زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کس طرح بھارتی بکیز کا شکار ہوئے؟

brandon11211.jpg


بھارتی سٹہ بازوں نے کس طرح ایک اور کرکٹر کو اپنے جال میں پھنسایا، آئی سی سی کی جانب سے معاملے کی تحقیقات پر زمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر نے سوشل میڈیا پر اپنا دیا گیا بیان جاری کر دیا۔

سابق کپتان برینڈن ٹیلر نے بتایا کہ انہوں نے منشیات (کوکین)اور ہزاروں ڈالر کے عوض میچ فِکس کیا تھا۔

بھارتی بکیوں کا شکار ہونے والے سابق کرکٹر نے کہا کہ اب آئی سی سی میچ فکسنگ کے اس معاملے کو دیر سے رپورٹ کرنے پر آئی سی سی مجھ پر پابندی لگانے والی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1485522867768991745
اپنے بیان میں برینڈن ٹیلر نے کہا ہے کہ 2019 میں بھارتی بکیز نے بزنس ڈیل کے نام پر انہیں 15ہزار ڈالرز دیئے تھے مگر میں نے کبھی میچ فکس نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو اتنی دیر سے رپورٹ اس لیے کیا کیونکہ سٹہ بازوں کی جانب سے میری فیملی کو خطرہ تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ اب احساس ہے کیونکہ آئی سی سی پابندیاں لگانے جا رہی ہے اس لیے میں اس عمل کا اور اس کے نتیجے میں ملنے والے معاوضے اور منشیات کا اعتراف کرتا ہوں۔


برینڈن ٹیلر نے کہا کہ انہیں بزنس ڈیل میں سفری اخراجات کے طور پر15 ہزار ڈالر دیئے گئے تھے جو کہ میں نے زمبابوے کرکٹ کی بہتری کیلئے لے لیے کیونکہ ہمیں 6 ماہ کی تنخواہیں نہیں ملی تھیں حالات مثبت نہیں تھے مگر ٹی20 کرکٹ کو بچانے کیلئے مجھے ایسا کرنا پڑا، رات کو ہوٹل میں ملاقات پر مجھے کوکین دی گئی اور میں نے اسے بھی استعمال کیا۔