ہوائی جہازوں کے مالکان کا وزیراعظم کو خط ،درپیش مسائل پر نوٹس کا مطالبہ

4aooalettertokhan.jpg

پاکستان میں موجود جہازوں کے مالکان کی تنظیم (ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن) کی جانب سے اپنے تحفظات اور خدشات سے متعلق وزیر اعظم کے نام کھلا خط جاری کیا گیا ہے، جس میں درپیش مسائل پر نوٹس کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق اے او او اے نے وزیراعظم عمران خان کو کھلے خط کے ذریعے درپیش مسائل کا نوٹس لینے اور سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ اس وقت والٹن ہوائی اڈے کو صرف زمینی کلاسوں، طیاروں کی ڈیزائن مرمت اور مینیوفیکچرنگ کے لئے ٓاستعمال کیا جا رہا ہے۔

Latter.jpg


پی سی اے اے کی جانب سے دیگر ہوائی اڈوں پر اس وقت تک منظوری نہیں دی جا سکتی جب تک اسٹیک ہولڈرز کو ہینگرز کی سہولیات حاصل نہ ہوں۔

ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے مزید کہا ہے کہ پی سی اے اے اس وقت کسی بھی ہوائی اڈے پر ہنگر فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، اگر کوئی ہوائی جہاز منتقل کردیا جاتا ہے تو بھی وہ سب سی اے اے کی منظور شدہ دیکھ بھال کی سہولت کے ساتھ گراؤنڈ ہوجائیں گے۔