وزیراعظم عمران خان کا پاکستان سپر لیگ 7 کے حوالے سے پیغام جاری

10pmikpsl.jpg

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن سے متعلق پیغام جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل سیزن 7 کے شروع ہونے سے پہلے تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک ویڈیو میں وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کے ہمراہ پی ایس ایل سیزن 7 کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے تمام پی ایس ایل ٹیمیں اچھا کھیل پیش کریں گی اور ہر ٹیم آخری گیند تک لڑیں گی اور عوام کو بہترین تفریح فراہم کرے گی۔

https://twitter.com/x/status/1485963450367070214
یادرہے کہ پی ایس ایل 7 کا باقاعدہ آغاز 27 جنوری سے کراچی سےہورہا ہے، جو 7 جنوری تک جاری رہے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 10 سے27 فروری تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
یادرہے کہ پی ایس ایل 7 کا باقاعدہ آغاز 27 جنوری سے کراچی سےہورہا ہے، جو 7 جنوری تک جاری رہے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 10 سے27 فروری تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ہاہاہا پلیز نوٹ کریں یہ دنیا کا واحد ٹورنامنٹ ہوگا جسکا پہلا حصہ ستایس جنوری سے شروع ہوکر
سات جنوری کو ختم ہوگا….یعنی اس دوران گردش ایام پیچھے کی طرف دوڑیں گے…..یہ بھی عمران خان
کے کارناموں میں سے ایک کارنامہ ہوگا…...اب اس میں کیا ?