نچلی سطح کی کرپشن نہ ختم ہوئی نہ ہوگی : علی محمد خان

ali-muhammad-khan.jpg


پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی و وزیرِ مملکت علی محمد خان نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے میں کچھ وقت لگے گا، نچلی سطح کی کرپشن زیرو نہیں ہوئی اور نہ کبھی ہو گی۔

وزیر مملکت نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ شو "جیو پاکستان" میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ عادل خان مسلم لیگ ن کے دور میں لگائے گئے، انہیں نون لیگ نے سربیا میں سفیر لگایا تھا۔


تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اس قسم کے سروے 100 فیصد حقائق پر مبنی نہیں ہوتے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں 17 فیصد عوام نے رائے دی، یہ 17 فیصد عوام کون تھے؟ کیسے رائے دی؟ یہ سوالیہ نشان ہے۔

وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کرپشن پاکستان کی تباہی کی بنیادی وجہ ہے، بڑے لیول کی کرپشن پر خان صاحب نے ایکشن لیے ہیں۔
 

MADdoo

Minister (2k+ posts)
banday is chawal se pouche uper walay level p konsa khatam ho gae ha. chawal insan.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اس کا یہ مطلب نہیں کے اسے قبول کر لیا جائے اور اشرافیہ کی کرپشن کی راہ ہموار رکھی جائے​