راوی منصوبہ 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریوں کے جھوٹ کی اگلی قسط تھی،حمزہ

7hamzatanqeed.jpg

مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ لاہور راوی منصوبے کے پیسے مہنگائی کم کرنے پر خرچ ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ راوی اربن منصوبے کو لاہور ہائیکورٹ نے غیر آئینی قرار دیا ہے، عدالت نے کہا کہ منصوبے کیلئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے سے اربوں ڈالر کی آمدن اور لاکھوں افراد کے لیے روزگار پیدا کرنے کے دعوے عمران خان کے پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کے جھوٹ کی اگلی قسط تھی۔

https://twitter.com/x/status/1486306493980979203
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ راوی منصوبے کے پیسے مہنگائی کم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے پر خرچ کئے جانے چاہیئے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ قیمتی زرعی زمین ہتھیائی جا رہی تھی جس پر کسان سراپا احتجاج تھے، اس قسم کا کوئی بھی منصوبہ تمام طبقات کی مشاورت اور ماہرین ماحولیات کی رائے کے بغیر شروع نہیں ہونا چاہئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کے ماحولیاتی اثرات کو بری طرح سے نظر انداز کیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1486306499316137985
حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ منصوبے کے بلند و بانگ دعوؤں، خوشنما تصویروں سے بدنیتی اور فراڈ کی بو آرہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے دریائے راوی کے کنارے نیا شہر بسانے کے منصوبے یعنی راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو غیر آئینی قرار دے دیا ۔

ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے منصوبے پر فوری کام روکنے کا حکم دیدیا، عدالت نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیخلاف درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے روڈا ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیدیا جبکہ روڈا ایکٹ کی دفعہ 4 کوغیر قانونی قرار دیدیا۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ماسٹر پلان مقامی حکومت کے تعاون کے بغیر بنایا گیا، روڈا ترمیمی آرڈیننس غیر قانونی ہے، زرعی اراضی قانونی طور پر ہی ایکوائر کی جا سکتی ہے جبکہ منصوبے کے لیے اراضی سنہ 1894 کے قانون کے برعکس حاصل کی گئی، روڈا زمین ایکوائر کرنے میں قانون پر عمل کرنے میں ناکام رہے۔
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
لاہور ہائی کورٹ تو ویسے بھی شریفوں کی کورٹ ہے وہ بھلا عمران خان کا ایک اتنا اچھا منصوبہ
راوی کنارے کیوں بننے دیں گے؟….لیکن دیکھ لینا یہ منصوبہ ایک دن بنے گا ضرور….چاہے عمران کے
دوسرے دور حکومت میں ہی سہی …..انشا الله .
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ لاہور راوی منصوبے کے پیسے مہنگائی کم کرنے پر خرچ ہونے چاہئیں۔
Phuddo e ala its private companies and investor money not Govt.

its creating Jobs

Its creating a world class city on water