طویل عدالتی کاروائی، 105 باز مرگئے، 5 زندہ رہ گئے لیکن حالت تشویشناک

baz-naya1b1b.jpg


جیوز نیوز کے مطابق کراچی کے کسٹمز اسپورٹس کمپلیکس میں رکھے گئے نایاب نسل کے 105 باز مرگئے جبکہ زندہ بچ جانے والے 5 بازوں کی حالت بھی خراب ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق اکتوبر 2020 میں ڈیفنس گزری کے دو بنگلوں پر چھاپے مار ے گئے جہاں ایک بنگلے سے 80 اور دوسرے سے 30 نایاب نسل کے باز تحویل میں لیے گئے تھے جنہیں اسمگل کیا جانا تھا۔

اس کارروائی میں 3 ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔ اس چھاپے کے دوران کسٹمز حکام کو سخت مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا، یہ باز خلیجی ریاست اسمگل کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مقدمہ عدالت میں چلتا رہا تو دوسری طرف قدرتی ماحول سے دور کسٹمز اسپورٹس کمپلیکس میں رکھے باز ایک ایک کر کے مرتے رہے۔

کسٹمز حکام نے اپنے طور پر ان پرندوں کی بہتر نگہداشت کی کوشش کی اور بیرون ملک سے ماہرین بھی بلوائے لیکن آزاد فضاؤں میں رہنے والے ان بازوں کو قید راس نہ آئی۔ طویل عدالتی کارروائی کی تاب نہ لاتے ہوئے یہ قیمتی باز ایک ایک کرکے مر رہے ہیں اور اب صرف 5 زندہ بچے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اب زندہ بچ جانے والے باز بھی اڑنے کے قابل نہیں رہے ہیں جبکہ بازوں کو قید کرنے والے تینوں ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔ کسٹمز حکام کے مطابق مرنے والے بازوں کو فریز کے محفوظ رکھا گیا ہے کیونکہ عدالتی فیصلہ آنے تک ان مرے ہوئے بازوں کو دفنایا یا تلف بھی نہیں جاسکتا۔

دلچسپ بات کہ بازوں کی اسمگلنگ ناکام بنانے والے کسٹم اہلکار ملزمان کی جانب سے درج دہشت گردی کے مقدمہ کا سامنا کررہے ہیں۔

اس پر صحافی ثاقب بشیر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کسٹمز حکام کی جانب سے کراچی میں 2020 کو قبضے میں لیے 110 قیمتی بازوں کی خوفناک کہانی "طویل عدالتی کارروائی کی تاب نہ لاتے ہوئے قیمتی باز ایک ایک کرکے مر رہے ہیں اور اب صرف 5 زندہ بچے ہیں یہ بھی اڑنے کے قابل نہیں رہے ہیں جبکہ بازوں کو قید کرنے والے تینوں ملزمان ضمانت پر رہا ہیں"
https://twitter.com/x/status/1486163198025818113
 

Spartacus

Chief Minister (5k+ posts)
Kea Ulllllu Ka Pathaaaa System Hay .

“Her Schakh Pay Ullluuu Baitha Hayyy
Jo Baaaaz Koooo Nooock Kha Gayee “

Shame on all of them !!!!!
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
woh baaz maray naheen hain.. sirf papers main maray hain..

understand the bitch system..
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

مشتری ہوشیار باش۔، اس پر میری اعلی جوڈیشری خواب خرگوش سے کبھی نہیں جاگے گی۔============== ہور چوپو​