ظاہرجعفر کی نئی ویڈیو:کیا واقعی ظاہر جعفر کی ذہنی حالت خراب ہے؟

zahirii1i111.jpg


آن لائن اخبار کی صحافی مونا خان نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں ظاہر جعفر کو انگلی کی مدد سے رپورٹرز کو اشارے کرتے ہوئے اور منہ میں بڑبڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کو اگر غور سے دیکھیں کہ تو ظاہر جعفر نہ تو وہیل چئیر پر آیا، نہ سٹریچر پر بلکہ اپنے قدموں سے عدالت سے باہر نکلا، ایک جگہ تار آئی تو ظاہر جعفر جھک کر نیچے سر کرکے گزرا جس کا مطلب ہے کہ اسے پہچان ہے کہ اسکے سر پر تار ہے اور اسے کیسے گزرنا ہے۔ظاہر جعفر کا یہ عمل ظاہر کرتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر ٹھیک ہے۔

https://twitter.com/x/status/1486336394733797376
ویڈیو میں ظاہر جعفر کو بڑبڑاتے ہوئے اور کوریج کرنے والے ررپورٹرز کی طرف اشارے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ شاید وہ صحافیوں کو دھمکیاں دے رہا ہے لیکن مونا خان کا کہنا ہے کہ وہ پاگل پن انداز میں صحافیوں کی طرف اشارے کررہا ہے۔

صحافی مونا خان کا کہنا ہے کہ نور مقدم کے قتل کا مرکزی ملزم ظاہر جعفر کمرہ عدالت سے نکل کر میڈیا کو دیکھ کر پاگل پن انداز میں عجیب اشارے کرتا رہا اور منہ میں کچھ بڑبڑاتا بھی رہا۔

موناخان کے مطابق چلتے ہوئے آگے سیڑھیاں آئیں تو ظاہر جعفر ایک دَم ایکٹیو ہو گیا اور تیز چلنے لگا

اس پر سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیا اورکہا کہ اسے کنگھی کرنے، جیکٹ پہننے کا ہوش ہے، تار اور کاغذ لٹکتے دیکھ کو سر نیچے کر کے گزرا ہے پھر بھی عوام کو پاگل بنارہاہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اسے کسی تھانے کے ایس ایچ کے حوالے کریں، وہ اسکے سارے پاگل پن کے ڈرامے ختم کردے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک کا المیہ ہی یہی ہے کہ ہر بڑا مجرم اور پیسے والا ایکٹنگ کرکے بچ جاتا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ اتنا پاگل ہوا ہے کہ تار اور کاغذ لٹکتے دیکھ کو سر نیچے کر کے گزرا ہے یہ عوام کو پاگل بنا رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1486602465827082241
ہنس مسرور نے تبصرہ کیا کہ کنگھی کرنے کا ہوش ہے، جیکٹ پہننے کا ہوش ہے واہ۔

https://twitter.com/x/status/1486428416706592768
سلمان احمد کا کہنا تھا کہ اس ناہنجار تھرڈ کلاس ایکٹر کو چیچہ وطنی کے کسی تھانے کے ایس ایچ او کے حوالے کیا جائے ایک دن میں اس کے ہوش و حواس ٹھکانے آ جائیں گے اور اپنا ڈرامہ بھی مان لے گا۔

https://twitter.com/x/status/1486337384950243328
پاگل پن،اشارے،بڑبڑانا سکریپٹ کے مطابق ہے۔ جلد اسی اداکاری سے متاثر ایک اعلٰی نسل کا قاضی اس کی زندگی کی ضمانت مانگے گا اور پھر اس درندے کو بھی 50 روپے کے اسٹام پیپر کے عوض بیرون ملک علاج کی اجازت مل جائے گی۔ عوام انصاف اور عدلیہ کے نام کا چھنکنا بجاتی رہ جائے گی

https://twitter.com/x/status/1486340228491132950
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے اس پر اپنی رائے دی۔

https://twitter.com/x/status/1486359881972170753 https://twitter.com/x/status/1486540454661439493
 
Last edited by a moderator: