بھارت میں "ایمیزون "کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیوں زور پکڑرہا ہے؟

boycott-amazon11.jpg


امریکی کمپنی نے بھارتی ترنگا جوتوں پر چھاپ دیا۔۔۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایمازون کےخلاف مقدمہ درج، بائیکاٹ کا مطالبہ

بھارت میں آن لائن کامرس کمپنی ایمازون کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے اور مدھیہ پردیش میں تو کمپنی کے خلاف مقدمے کے اندارج کیلئے بھی باقاعدہ درخواست دے دی گئی جس پر وزیر داخلہ کی ہدایت پر مقدمہ درج بھی ہو چکا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمازون اسٹور پر جوتے فروخت کیلئے پیش کیے گئے ہیں جن پر بھارتی جھنڈا (ترنگا) چھاپا گیا ہے۔ جس سے بھارت میں موجود ایک طبقے میں اشتعال پایا جا رہا ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کا کہنا تھا کہ ایمازون کی جانب سے بھارتی ترنگے کا جوتوں پر استعمال ناقابل برداشت ہے، ان کے علم میں یہ بات آئی ہے جس پرکارروائی کریں گے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں کمپنی کے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نروتم مشرا نے کہا کہ یہ قومی پرچم ایکٹ کی خلاف ورزی ہے جو بے حد تکلیف دہ ہے، بھارت کی بے عزتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مدھیہ پردیش کے ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق ایم پی پولیس نے ایمازون کے شاپنگ پلیٹ فارم پر بھارتی ترنگے کے تھیم والے جوتے، ٹی شرٹس اور فیشن کے دیگر لوازمات فروخت کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ قومی عزت کی توہین کی روک تھام ایکٹ 1971 کے سیکشن 2 اور آئی پی سی کی دفعہ 505 (2) کے تحت درج کیا گیا ہے۔
 

Allama G

Minister (2k+ posts)
how stupid it is. Anybody can sell anything on Amazon and they are not selling directly each and every article. Same mentality in Pak where people dont understand the tech and want to blacklist everything (for eg crypto)
 

A.jokhio

Minister (2k+ posts)
how stupid it is. Anybody can sell anything on Amazon and they are not selling directly each and every article. Same mentality in Pak where people dont understand the tech and want to blacklist everything (for eg crypto)
crypto is wrong eg here...
 

monkk

Senator (1k+ posts)
another endian chaddi! you guys reek of cow urine

dude you and I need to talk!

Be bold test your own hypothesis, try to prove them wrong.
I am shyt scared of aashiqs who are seeking jannah by way of lynching.

We have zombies in our own country... and a whole bunch.