دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرنے پر شوہر کو قتل کرنیوالی بیوی گرفتار

pindii1i1.jpg


راولپنڈی پولیس کی کاروائی۔۔دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرنے پر شوہر کو قتل کرنیوالی بیوی گرفتار۔۔

راولپینڈی پولیس کے مطابق صدر بیرونی پولیس کی کاروائی کے کے دوران اپنے شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے دو روز قبل اپنے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ CPO عمر سعید ملک نے واقعہ پرنوٹس لیتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1486667305857826817
واضح رہے کہ ملزمہ نے 2 روز قبل دوسری شادی کی خواہش کرنے پر اپنے شوہر کو موٹ کے گھاٹ اتار دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئی تھی۔

نجی چینل کے مطابق شوہر نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا توبیوی طیش میں آگئی اور شوہر کو گولی مار کر موقع سے فرار ہوگئی۔قتل ہونیوالے ذوالفقار نامی شخص کی عمر 50 سال تھی جبکہ ملزمہ کا نام روبینہ بتایا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق شوہر کو اس وقت روبینہ نامی ملزمہ نے قتل کیا جب وہ اپنے کمرے میں سورہا تھا، ملزمہ نے بارہ بور پسٹل سے شوہر کی گردن پر فائر کیا جس سے ذوالفقار موقع پر دم توڑ گیا۔