پولیس ایکشن کے وقت ایم کیو ایم کا جاں بحق کارکن اسلم کہاں تھا؟

mqmkarj11.jpg


سندھ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم مظاہرین کے خلاف ایکشن کے وقت جاں بحق ہونے والا شخص وزیراعلی ہاؤس کے باہر موجود ہی نہیں تھا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی رہائش گاہ کے باہر ایم کیو ایم کے مظاہرے کے خلاف سندھ پولیس کے ایکشن میں ایک کارکن کی ہلاکت کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

تاہم سندھ پولیس نے جاں بحق ہونے والے ایم کیو ایم کے جوائنٹ یوسی آرگنائزراسلم کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے جس سے اس کی لوکیشن کی نشاندہی کی جاسکے گی۔

پولیس نے موبائل ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد یہ دعویٰ کیا ہے کہ اسلم اس وقت وزیراعلی ہاؤس کے باہر ہونے والے مظاہرے میں موجود نہیں تھا بلکہ وہ اس وقت پریس کلب کے قریب تھا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ شہید محمد اسلم کی ایم کیو ایم ریلی میں شرکت کی ویڈیو ز اور تصاویر موجود ہیں اور یہ ثبوت سندھ کی ظالم اور بے حس حکومت کے جھوٹ کا بھانڈہ پھوڑنے کیلئے کافی ہیں۔


ایم کیو ایم کے جوائنٹ یو سی آرگنائزر محمد اسلم کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی ہے جس میں بڑی تعداد میں ایم کیو ایم رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی، جنازہ کے دوران واٹر پمپ سے عائشہ منزل کی طرف جانے والی سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی تھی۔
 

Spartacus

Chief Minister (5k+ posts)
They shouldn’t take a solo flight.
They should unite all opposition party of SINDH province.
Otherwise they would be killed by PPP one by one and nothing special will be happened.
The same mistake done by AF when he took solo flight against PPP and ignored other political parties like JI , PTI , etc etc !!!!!
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
The sleeper cells in actions to create anarchy; while their sugar daddy Endia prepares for war with Pakistan.