وقار ذکاء ہمیں ہراساں کررہا ہے، ایف آئی اے کا سندھ ہائی کورٹ میں بیان

zaka-waqar-fia.jpg


وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے کرپٹو کرنسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں بیان دیا کہ وقار ذکاء ہمیں ہراساں کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد کلہواڑ کی سرابراہی میں 2 رکنی بینچ نے کرپٹو کرنسی سے متعلق کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام نے میزبان اور سوشل میڈیا اسٹار وقار ذکاء کے خلاف انکوائری سے متعلق تحریری جواب عدالت میں پیش کیا۔

ایف آئی اے نے اپنے تحریری جواب موقف اپنایا کہ وقار ذکاء ایف آئی اے کو ہراساں کرنے کیلئے مسلسل سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کررہے ہیں۔عدالت نے ایف آئی اے کے بیان پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقار ذکاء ایف آئی اے جیسے ادارے کو کیسے ہراساں کرسکتا ہے؟

ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ وقار ذکاء وزیراعظم، اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کے خلاف ویڈیو بنا کر اپلوڈ کررہے ہیں جن میں وہ توہین آمیز مواد شیئر کرتے ہیں۔سماعت میں وقارذکاء کے وکیل مولوی اقبال حیدر نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے وقار ذکاء کو ہراساں کررہی ہے، ان کے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں ، وقار ذکاء اور ان کے والد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئےہیں۔

انہوں نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ وقارذکاء اب کسی بھی شخصیت یا ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر کوئی مواد اپلوڈ نہیں کریں گے جس کے بعد عدالت نے وقار ذکاء کو ہراساں نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی ہے۔A
 

bravepaki

MPA (400+ posts)
bahi waqar zaka ko suuna chayie PM ko ,what he is trying to say . he is doing good for our country .ager crypto ko samaj lo to pakistan bhot kama sukta he crypto ke zarye
 

umer

Minister (2k+ posts)
Jin logon ka leader waqar zaka ho un ki Allah hi madad karay. Crypto is haram. Stay away from it.