شہبازشریف کے ملازم کی تنخواہ 25 ہزار مگربنک میں اربوں روپے،تفصیلات

alizyajj1j1121.jpg


مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں اربوں روپے جمع ہونے سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) کو بذریعہ خط شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کے ملازمین کے ناموں پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کردی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالیہ حمزہ نے اپنے خط میں شہباز شریف فیملی کے چپڑاسی مقصود کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات پیش کیں جن کی تنخواہ محض 25 ہزار ماہانہ ہے مگران کے اکاؤنٹ میں 3ارب 75 کروڑ روپے موجود ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1486652069461336067
عالیہ حمزہ کے خط میں شہباز شریف فیملی کے چپڑاسی گلزار سے متعلق انکشاف کیا گیا کہ 12 ہزار روپے ماہانہ لینے والے اس ملازم کے اکاؤنٹ میں 1ارب 25 کروڑ، 10 ہزار ماہانہ پر کام کرنے والے کیشیئر کے اکاؤنٹ میں 1ارب 75 کروڑ،ساڑھے 10 ہزار روپے پر کام کرنے والے اسٹور کیپر کے بینک اکاؤنٹ میں ڈیڑھ ارب روپے موجود ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے اپنے خط میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا کہ شہباز فیملی کے کلرک اظہر عباس کے اکاؤنٹ میں ڈیڑھ ارب روپے ہیں جبکہ ان کی تنخواہ صرف ساڑھے 9 ہزار روپے ہے، ساڑھے 21 ہزار پر کام کرنےوالے اسسٹنٹ خضر حیات کے اکاؤنٹ میں تقریبا ڈیڑھ ارب، کلرک اقرار حسین کے اکاؤنٹ میں ایک ارب روپے موجود ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1486776549475069954
عالیہ حمزہ نے اس کے علاوہ بھی متعدد ملازمین کی آمدن اور بینک اکاؤنٹس میں موجود رقوم کی تفصیلات پی اے سی کے سامنے پیش کی اور کہا کہ ایک کرپٹ انسان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نہیں ہوسکتا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف کا احتساب کرے۔
 
Last edited by a moderator:

feeneebi

MPA (400+ posts)
وہ تمام یوتھیے جو اس پر بلے بلے کررہے ہیں، ان کے لیے عرض ہے کہ عالیہ حمزہ اور ملیکہ بخاری حقائق سے زیادہ سوشل میڈیا پروپیگنڈے پر بھروسہ کرتی ہیں اور متعدد مرتبہ ٹی وی چینلز پر ایسی بونگیاں مارنے پکڑی جاتی چکی ہیں، اور یہاں پر بھی موصوف نے یہی چول ماری ہے۔ باقی آپ لوگوں کی مرضی ہے۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

ویسے یار جگرا ہے پٹواریوں کا۔ میاں سانپ انہی فلیٹون میں رہ رہے ہیں جن کے متعلق وہ جانتے بھی نہیں مگر کھوتا بریانی سے تباہ شدہ دماغ تو صرف بلے ہی بلے بولے گا۔ مریم باجی امریکہ سے ملی رقم کھا گئی مگر بلے ہی بلے۔ مریم کی کوئی جائیداد ہی نہیں اور سینکڑوں ازربوں کی جائیدادیں اور بیٹے کو کروڑوں کی گاڑی زکوٰۃ کے پیسوں سے مگر بلے ہی بلے۔ چلو سب مل کر نعرہ مارو ایک واری فیر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔