ہنگو میں تیل و گیس نکالنے والی غیر ملکی کمپنی کی سائٹ پر دہشتگردوں کاحملہ

hangu011010112.jpg


خیبر پختون خوا کے علاقے ہنگو میں تیل و گیس نکالنے والی غیر ملکی کمپنی کی سائٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں چوکیدار جاں بحق جبکہ سپر وائزر کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ضلع کرک اور ہنگو کے سرحدی علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب عسکریت پسندوں نے تیل و گیس نکالنے والی غیر ملکی کمپنی کی سائٹ پر حملہ کیا، واقعہ کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نےقبول کرتے ہوئے سپروائزر کے اغوا کی تصدیق بھی کردی ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے کمپنی کے دور دراز پہاڑی علاقے میں واقع کمپاؤنڈ کو جدید خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

کرک پولیس نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے نامعلوم افرا دکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ڈی پی او اکرام اللہ خان نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو صوبے میں تیل و گیس نکالنے والی غیر ملکی کمپنیوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک و قوم کی ترقی کے دشمن ہیں، مغوی سپروائزر کی بازیابی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

جیو کے نمونے، دہشت گردوں کے ماؤتھ پیس، ٹوکرے سلیم صافی کو پکڑ کر اسکی ٹکا کے چھترول کرو، یہ لاء انفورسمینٹ کو دہشت گردوں کے گھر تک لے کر جائے گا
حالات اسی طرح ٹھیک ہوں گے . جس جگہ دہشت گردی ہو وہاں کے سارے لفافے اور ٹوکرے پکڑ کر انکی پھینٹی لگاؤ تو ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک لے جائیں گے
ساتھ ساتھ فیک نیوز دینا بھی بند ہو جائیں، شاید
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)

جیو کے نمونے، دہشت گردوں کے ماؤتھ پیس، ٹوکرے سلیم صافی کو پکڑ کر اسکی ٹکا کے چھترول کرو، یہ لاء انفورسمینٹ کو دہشت گردوں کے گھر تک لے کر جائے گا
حالات اسی طرح ٹھیک ہوں گے . جس جگہ دہشت گردی ہو وہاں کے سارے لفافے اور ٹوکرے پکڑ کر انکی پھینٹی لگاؤ تو ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک لے جائیں گے
ساتھ ساتھ فیک نیوز دینا بھی بند ہو جائیں، شاید
اس ڈرامے بازی کی بجاے جس کا مقصد تمام تنقید کرنے والوں کا منہ بند کرنا ہے کیوں نہ وزیراعلی سرحد کو پکڑ کر جوتے مارے جائیں جس نے اب سیکیورٹی بہتر کرنے کا حکم دیا ہے گویا پہلے یہ کمپنی ٹیکساس میں تیل نکال رہی تھی؟
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
بے چارہ غریب چوکیدار اپنا رزق حلال کرگیا اور ان دھشت گردوں سے خوفزدہ نہیں ہوا اپنی اکیلی جان قربان کردی ان دھشت گردوں سے سے حکومت بھی ڈری ہوی ہے معافیاں اور مذاکرات کے ترلے کیے جارہے تھے۔ ان بھڑوے بزدل حکمرانوں سے تو وہ غریب لاکھ درجے زیادہ غیرت مند نکلا جس کا نہ کوی آگے نہ پیچھے؟