الیکٹرک گاڑیوں سمیت متعدد اشیا پر عائد درآمدی ٹیکس میں نمایاں اضافہ

cars-in-pakistan-el.jpg


ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے الیکٹرک وہیکلز اور دیگر گاڑیوں سمیت ڈیڑھ درجن سے زائد اشیا پر عائد درآمدی ٹیکس میں 5 سے 35 فیصد تک اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکٹرک وہیکلز اور دیگر ہر قسم کی درآمدی گاڑیوں سمیت ڈیڑھ درجن سے زائد اشیا کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں پانچ فیصد سے 35 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

جب کہ وارنش کی درآمد پر عائد پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئی ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق 30 جون 2022 تک رہے گا۔

الیکٹریکل گاڑیوں کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح پانچ فیصد سے بڑھا کر دس فیصد کردیا گیا ہے۔ منی وین سمیت ایک ہزار سی سی کے اوپر کی مختلف اقسام کی گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری کی شرح 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردی گئی۔

اسی طرح مختلف اقسام کی پولی پراپلین سمیت دیگر اشیا کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح پانچ فیصد اضافے کے ساتھ پانچ فیصد سے بڑھا کر دس فیصد کردی گئی ہے۔
 

FahadBhatti

Chief Minister (5k+ posts)
Really stupid of the government to increase duty on electric vehicles , you should be promoting green energy as per your incliniation towards environment but instead you are making already expensive electric vehicles more expensive. Reduce duties on Plug in hybrid vehicles and fully electric vehicles. You say one thing and do another.
 

iltaf

Chief Minister (5k+ posts)
I paid a huge amount for my hybrid vehicle registation, which was a surprise for me as opposed to the tall claims of environment protection and petrol import bill reduction policy by the govt.