لیفٹیننٹ کرنل عاصم ریٹائرڈ کوچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا سیکیورٹی انچارج تعینات کردیا گیا ہے،وہ ایس ایس جی کمانڈو رہ چکے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے سابق ایس ایس جی کمانڈو لیفٹیننٹ کرنل عاصم ریآٹائرڈ کو چیرمین عمران خان کا سیکیورٹی انچارج تعینات کردینے کی تصدیق اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے بھی کی۔
اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل نے ٹوئٹ میں بتایا کہ انشاللہ کرنل عاصم ریٹائرڈ آج سے میری ٹیم کا باقاعدہ حصہ بن کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے،امید کرتا ہوں توقعات پر پورا اترنے کے لئے کرنل سخت محنت سے کام کریں گے۔
گزشتہ روز حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے فورسز کی تعیناتی کے واضح احکامات دیئے تھے،عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے مختلف تھریٹس کی روشنی میں تھریٹ اسسمنٹ نے دو اجلاس کیے تھے،جس پر ان کی سیکیورٹی بڑھانے کے حوالے سے بات کی گئی تھی۔
گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیلئے ایئر پورٹ پر وی آئی پی پروٹوکول مانگا گیا تھا،عمران خان کو ایئرپورٹ پر وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی چیئرمین سیکریٹریٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کو خط لکھا تھا۔
خط کے متن کے مطابق سیکیورٹی خطرات ہیں،اے ایس ایف خصوصی انتظامات کرے،عمران خان کو آمد اور روانگی کیلئے وی آئی پی لائونج استعمال کرنے کی اجازت دی جائے،عمران خان کو وہ ایئرپورٹ لاؤنج استعمال کرنے دیا جائے جو وہ بطور وزیر اعظم استعمال کرتے تھے۔