اے آر وائی پر الزامات،فواد چودھری نےمریم نواز کے بیان کوبے ہودہ قرار دےدیا

13mryamfawad.jpg

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مریم نواز شریف کی جانب سے اےآروائی نیوز کو تنقید کا نشانہ بنانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹر بیان میں اے آروائی نیوز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اے آروائی نیوز نے زرد صحافت کے بجائے گٹر صحافت کی بھی ساری حدیں پار کرلی ہیں، اس ادارے کو صحافت چھوڑ کر باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو اے آروائی نیوز کے اسمگلرز کا بائیکاٹ کرکے ان کا گھناؤنا چہرہ عوام کے سامنے لانا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1526921776843956226
سابق وزیراطلاعات اور رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے مریم نواز شریف کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے ردعمل دیا اور اس بیان کو بیہودہ قرار دیا۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جو میڈیا ہاؤس ن لیگ والوں کی خواہشات کا غلام نہ بنے یہ اس کو سبق سکھانےکی فکر میں پڑجاتے ہیں،ن لیگ گونگا اور بہرا میڈیا چاہتی ہے جو ان کے اپنے اشاروں پر چلے، تاہم ان کی یہ خواہش اب پوری نہیں ہوسکے گی۔

https://twitter.com/x/status/1526951783217737729
سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے مریم نواز کے بیان کی مذمت کر دی۔

https://twitter.com/x/status/1526965062392422405
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
garage main bula ker service do ARY ko... dekhna kaisay umar bhar tumahary peechay kuttay ki trah dum hilata aay ga... per 1500 riyal se ziada kharcha ho ga kionke ab chokidaron ka rate berh gia hai