امریکی ڈالر نے انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈبل سنچری مکمل کرلی

8dollardoublcenturinterbank.jpg


گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈبل سنچری مکمل کرنے کے بعد امریکی ڈالر آج انٹربینک میں بھی 200 روپے سے سوپر چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل حکومت کے قابو سے بالکل باہر ہوگیا ہے، روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث ملک کی معاشی صورتحال تشویشناک ہوتی چلی جارہی ہے۔

آج انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید 1روپیہ 78 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1527236036153298944
اسٹیٹ بینک کے مطابق دوپے کی قدر میں آج کی کمی کے بعد امریکی ڈالر 200 روپے 17 پیسے کی سطح پر فروخت ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 2 روپے 65 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 198 روپے39 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 روپےاضافہ کے بعد 200روپے سے تجاوز کرتے ہوئے 200 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہوا تھا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے نہیں پاجاتا روپے کی قدر میں کمی کا یہ تسلسل ایسے ہی قائم رہے گا، زرمبادلہ ذخائر میں کمی اوردرآمدی بل میں اضافے کی وجہ سے ڈالر کی طلب و رسد کی صورتحال بگڑی اور اسی لیے روپے کی قدر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
The imported government is in utter confusion.It has no clue what to do.The experiment of installing this imported government on American orders has miserably failed.Showbaz speed was a myth created by haramkhor media.Showbaz can be a good councillor but not PM.Removing PTI from power was one of the biggest cockups.
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Thanks to Bajwa Been neutral ——- Awam ko Ab samjh jana chahie kah Bajwa asal mein kon hai aur kin kay liye yeh Sara kuch kar raha hai ??​