الیکشن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کون ہے؟شاہ محمود قریشی نے بتا دیا

2shahmamoodqurishi.jpg

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نواز شریف شہباز شریف کو مستعفی ہونے کا کہہ چکے ہیں لیکن زرداری راضی نہیں ، وہ شہباز شریف کو دھمکا رہے ہیں۔

اے آر وائی کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کے حوالے سے کہا حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہے، ان کو سمجھ نہیں آرہی کیا کریں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اندر دراڑ ہے، ایک طبقہ کہتا ہے مارچ کو کچل دیں، دوسرا کہہ رہا ہے بے وقوفی ہوگی، اطلاعات کے مطابق نواز شریف اور شہبازشریف سے کہہ چکے مستعفی ہوجائیں لیکن پیپلزپارٹی ایسا نہیں ہونے دے رہی۔


ان کا کہنا تھا نوازشریف، مریم نواز کی سوچ ہے وہ دن بدن اپنی ساکھ کھو رہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا بیانیہ عوام میں ناکام ہو رہا ہے، ن لیگ سمجھتی ہےکہ اسے اپنا ٹرم مکمل کرنا چاہیے۔

پنجاب کی صورتحال کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت گورنر بھی نہیں ہے، پوسٹنگ، ٹرانسفراس وقت حمزہ شہباز کر رہے ہیں، پنجاب کی بیورو کریسی ان کے غیرقانونی احکامات مان رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا اگر پی ٹی آئی قیادت کو گرفتار کر لیتے ہیں، ہو سکتا ہے یہ عمران خان کو اسلام آباد میں داخل بھی نہ ہونےدیں لیکن کے پی سے اتنا بڑا ریلا آئے گا کہ یہ ان کو روک نہیں پائیں گے۔

آزادی مارچ سے متعلق رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پرامن مارچ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، عدالت سےرجوع کیا ہے امید ہے مارچ کی اجازت دی جائے گی ، شرارتی عناصر پرامن مارچ میں خلل پیدا کرنا چاہیں گے۔

زارداری کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ آصف زرداری ہیں، زرداری کو دکھائی دے رہا ہے الیکشن ہوئے تو انہیں حاصل کچھ نہ ہوگا پیپلزپارٹی اندرون سندھ تک محدود ہوگئی ہے، نوجوان طبقہ پی پی کی حکومت سے تنگ آچکا ہے۔