ڈیجیٹل پبلشرزپاکستان کی ایف آئی اے کی جانب سےصحافیوں کو ہراساں کرنے کی مذمت

11digitalmediafreedom.jpg

پاکستان کے ڈیجیٹل پبلشرز نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کے معاملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے ڈیجیٹل پبلشرز نے ایف آئی اے حکام کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ صحافیوں کو ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو ہراساں کررہا ہے اور بے بنیاد نوٹسز بھجوارہا ہے۔

ڈیجیٹل پبلشرز کے پلیٹ فارم سے سیاست ڈاٹ پی کے کی جانب سے اپنے رپورٹرز اور ایڈیٹرز کے خلاف کھولی جانے والی انکوائریز اور ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹسز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ڈیجیٹل پبلشرز نے متفقہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے نوٹسز مناسب انداز سے بھیجے جائیں، ڈیجیٹل پبلشرز نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے تعلق رکھنے والے صحافی کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

ڈیجیٹل پبلشرز کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ادارے صحافیوں کے خلاف ایسی انتقامی کارروائیوں کے خلاف متحد ہیں، ہم آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں اور یہی اصول صحافت کا اصل جوہرہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی کارروائیوں سے نظام کو نقصان پہنچے گا،حکومت ایسی کاررروائیوں کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے صحافیوں کو نشانہ بنانے کے اقدامات کو روکنے کلئے مدد فراہم کرے تاکہ ڈیجیٹل پبلشرز قومی تعمیر میں اپنا کردار بخوبی طور پر ادا کرسکیں۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
No journalists were harassed by PTI government, this only happens under the watch of gulu butt league.