سپرٹیکس کیوں ضروری ہے؟ سپرٹیکس کے حامی صحافیوں کے دلائل

super-tax1111.jpg


حکومت نے 10 بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا جن میں سیمنٹ، چینی، تیل و گیس، کھاد، ایل این جی ٹرمینل، ٹیکسٹائل، بینکنگ، آٹوموبائل، سگریٹ، اسٹیل، کیمیکل، بیوریجز شامل ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں، کوئی سبز باغ نہیں دکھاؤں گا، بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگایا جائے گا۔ یہ ٹیکس غربت کے خاتمے کیلئے لگایا گیا ہے۔

معروف تجزیہ کار اور صحافی اس ٹیکس کی مخالفت کرتے نظرآتے ہیں لیکن بعض تجزیہ کاروں نے اسکی حمایت کی ہے اور جواز فراہم کیا ہے کہ یہ ٹیکس امیروں پر لگایا گیا ہے۔ یہ اربوں روپیہ منافع کماتے ہیں اور نظام کے سب سے بڑے بینیفشری ہیں۔

کامران یوسف جو ایکسپریس نیوز پر شہبازرانا کیساتھ ملکر پاکستانی معیشت پر تجزیہ کرتے ہیں، وہ سپرٹیکس کی حمایت کرتےہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کیوں ترقی نہیں کر سکتا کیونکہ ایک طرف ہم کہتے ہیں کہ امیروں پر ٹیکس لگنا چاہیے جب امیروں پر ٹیکس لگتا ہے تو پھر ہم رونا شروع کر دیتے ہیں کہ اس سے معاشی ترقی رک جائے گی وغیرہ وغیرہ کیا سیمنٹ، چینی، ٹیکسٹائل، اسٹیل، مشروبات اور گاڑیاں بنانے والے ارب پتیوں پر ٹیکس ناجائز ہے؟
https://twitter.com/x/status/1540250904565231616
تحریک انصاف پر لفظی وار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ان کے حمایتی آج ارب پتی صنعتکاروں کے ترجمان بن گئے ہیں اشرافیہ پر ٹیکس لگانے پر ایسے رو رہے ہیں جیسے یہ ارب پتی اپنا سارا منافع ان کے ساتھ شیئر کرتے تھے۔ سپر ٹیکس منافع پر یے اس لیے یہ عام آدمی سے وصول نہیں کیا جا سکتا کیونکہ جتنا منافع بڑھے گا اتنا ٹیکس بھی بڑھے گا

https://twitter.com/x/status/1540281158851858433
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جو ہر وقت مافیا مافیا کرتی رہتی تھی آج مافیا پر ٹیکس لگانے پر سوگ میں ہے، آج ان کے حمایتی یہ کہہ رہے ہیں ارب پتی کمپنیوں اور افراد پر ٹیکس لگے گا تو معیشت تباہ ہو جائے گی!
https://twitter.com/x/status/1540298836639465475
شہبازرانا کا کہنا تھا کہ حکومت نے کمپنیوں پر 4 سے 10 فیصد اضافی انکم ٹیکس عائد کرنے کا درست قدم اٹھایا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1540258317062242304
جنگ، جیو کے صحافی انصار عباسی نے تبصرہ کیا کہ پیسہ والے کروڑ پتیوں ارب پتیوں سے ٹیکس لیں چاہیے وہ جتنا مرضی شور کریں۔
https://twitter.com/x/status/1540330694429315072
امیروں اور ارب پتی صنعت کاروں پر سپر ٹیکس کا حکومتی اقدام بہت خوش آئند ہے۔ یہ ہمیشہ سے پاکستانی عوام کا مطالبہ رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1540230752620650499
آج نیوز کے صحافی عثمان عبداللہ کا کہنا تھا کہ سپر ٹیکس لگانے کی جتنی تعریف کی جائے، کم ہے۔ اس ملک کے عوام نے ہمیشہ اپناخون پسینہ دیاہے، اگر اشرافیہ کی جیبوں سے چند لاکھ نکل جائیں توقیامت نہیں آتی۔ حیرت ان صحافیوں پر ہورہی ہے جو اشرافیہ کے ترجمان بن کر ایسی قیامت ڈھارہے ہیں جیسے ان کو ملنے والے حصے میں سے کٹوتی ہورہی ہو۔

https://twitter.com/x/status/1540300767436984323
ن لیگی سوشل میڈیا ٹیم کے اہم رکن فیصل رانجھا نے لکھا کہ دہائیوں سے رو رہے تھے کہ امیروں پر ٹیکس نہیں لگاتے پر دفعہ غریبوں اور تنخواہ دار کلاس پر ٹیکس لگتا اب جب امیروں پر ٹیکس لگا تو ان کے پیڈ حواری سوشل اور الکٹرانک میڈیا پر رو رو کر کپڑے پھاڑ رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1540269618635214849
عمران وسیم کا کہنا تھا کہ بجٹ میں غریب پر ٹیکس لگے تو اشرافیہ نہیں بولتی، آج حکومت نے اشرافیہ پر سپر ٹیکس لگایا تو اشرافیہ کی چیخیں نکل گئی، کہتے ہیں ٹیکس بڑھانے سے پراڈیکٹس مہنگی ہوجائے گی، غریب پر ہی بوجھ پڑے گا، اوہ بھائی حکومت نے ٹیکس پراڈیکٹس پر نہیں اشرافیہ کی آمدن پر لگایا ہے اس لیے چیخ رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1540312420593373184
سپرٹیکس کی حمایت کرنیوالے صحافیوں کو جواب۔

جنید ایک سوشل میڈیا صارف ہیں جو پاکستانی مسائل پر مدلل گفتگو کرتے ہیں۔ عمران وسیم کے ٹویٹ کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو کمپنی اور انسان میں فرق سیکھنا ہوگا کمپنی ہرگز اشرافیہ نہیں ہوتی
https://twitter.com/x/status/1540345395687063552
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی اسٹیبلشمنٹ اور opinion maker صحافیوں کو ایک کارپوریٹ کمپنی اور ذاتی ملکیت میں فرق تک معلوم نہیں ہوگا اور یہ لوگ اس ملک کے کرتا دھرتا بنے ہوئے ہیں جو ٹیکس آپ کارپویٹ کمپنیوں پر لگا رہے ہیں، وہ کسی ایک شخص یا گروہ کی ذاتی جاگیر نہیں ہیں کارپوریٹ کمپنی، گاڑی نہیں ہوتی

https://twitter.com/x/status/1540346144793976835
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
It's not rocket science.

Rule of thumb is
ENCOURAGE MANUFACTURING, VALUE ADDITION, INDUSTRY

Reduce margins by policies/taxation :: Non value addition sectors, like trading, imports etc

Dont know what this experienced team is upto.
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
اس کی مخالفت کون کھوتا صحافی کر رہا ہے؟
?
Dear you cannot apply super tax sort of thing on all industries...
It should be logical and keeping in view demands of the country

You may put additional taxes on industries like beverages, candies etc

but its suicidal step to put additional tax burden on industries steel, chemicals, textile etc.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
یہ اگر انفرادی امیر افراد پہ لگاتے تو ٹھیک تھا لیکن انڈسٹری پہ لگانے سے وہ لوگ عوام کو ٹرانسفر کرینگے ۔۔ سمپل
 

Meme

Minister (2k+ posts)
Dear you cannot apply super tax sort of thing on all industries...
It should be logical and keeping in view demands of the country

You may put additional taxes on industries like beverages, candies etc

but its suicidal step to put additional tax burden on industries steel, chemicals, textile etc.
Yes you may be right to some extent but this is a one-time tax to shore up revenues. The burden had to be put somewhere.
 

abdulmajid

Senator (1k+ posts)
They will simply raise the price of their products and poor man eventually will pay. ( toady journalist at their best for lafafas)
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Yes the effect will definitely ripple down to the masses.

PDM mixed achar beggars have always lied to the nation and they are the ones who have always increased sufferings of the nation through their incompetency.
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Imported beggars are going to make Pakistan an investor unfriendly country.Many industrialists will move abroad.I personally know three British Pakistanis who used to have textile factories in Karachi but the moved their factories to Bangladesh in 1990s.Karachi became unsafe,labour was expensive and constant shortage of gas and electricity forced them to go to Bangladesh.They supply garments to British buyers.They have done extremely well.The labour is cheap and the country is very stable.
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
مسئلہ یہ ہے کہ اس قوم میں پڑھے لکھے جاہلوں کی تعداد ان پڑھ جاہلوں سے بھی زیادہ ہے۔ اور قدرت خدا کی کہ یہ سارے پڑھے لکھے جاہل ایک ہی پارٹی میں جمع ہو گئے ہیں چاہے وہ ان کے ووٹر ہوں یا حمایتی۔
امیروں پر ٹیکس لگانے پر کسی نے واویلا نہی کیا بزنسز پر اضافی ٹیکس لگانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
ان امیروں کی جو پرسنل انکم ہے اس پر ٹیکس لگاؤ اور جتنا مرضی لگاؤ۔ ان کے گھروں پر لگاؤ گاڑیوں پر لگاؤ۔
لیکن بزنسز لمیٹڈ کمپنیاں ہیں۔ اور ان پر ٹیکس پہلے ہی دوسرے ممالک کی نسبت زیادہ ہے۔ ایسی صورت میں کوئی فارن انویسٹمنٹ پاکستان میں کیسے آ سکتی ہے۔ یہ ٹیکس پاکستان میں ۲۹فیصد ہے اور انڈیا میں ۲۵ فیصد۔ انڈیا اسے دوسری ترقی یافتہ اقوام کی طرح بیس فیصد پر لانے کو ہے جبکہ ہم ۲۹ فیصد کو ۳۹ فیصد کر رہے ہیں جو کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہوگا۔ اب تک عراق، زیمبیا اور ایک آدھ دوسرے افریقی ملک میں کارپوریٹ ٹیکس ۳۵ فیصد تھا جو ریکارڈ تھا۔
دنیا بھر کے ممالک میں کارپوریٹ ٹیکس کم تر رکھنے کا مقابلہ ہے تاکہ فارن انویسٹمنٹ کو ترغیب دی جاسکے۔ یورپ کے بعض ممالک میں تو یہ سات فیصد تھا ۔ اس وجہ سے یورپین یونین نے اب قانون بنایا ہے کہ ممبر ممالک کارپوریٹ ٹیکس پندرہ فیصد سے کم نہی رکھ سکتے تاکہ فرق بہت زیادہ نہ ہونے پائے۔
تو کوئی بتائے کہ کیا کسی کے سر میں درد ہے کہ وہ پاکستان میں انویسٹمنٹ کریگا؟؟
یہاں ڈنمارک میں پرسنل انکم پر ٹیکس ۵۰ فیصد ہے شاید دنیا میں سب سے زیادہ لیکن کارپوریٹ ٹیکس یہاں بھی ۲۰ فیصد ہے۔​
 
Last edited:

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
Meme
کیا واقعی یہ ہنسنے کی بات ہے۔
یہ لو ساری دنیا میں کارپوریٹ ٹیکس ریٹس کی لسٹ اور دیکھو ہم ۳۹ فیصد کے ساتھ کہاں کھڑے ہیں۔
پہلے بھی ایک دفعہ لوگ ایسی ہی حرکتوں کی وجہ سے اپنی مشینری اٹھا کر بنگلہ دیش چلے گئے تھے۔
اب جب فیکٹریوں کو بجلی ۱۴ روپئے کی بجائے ۴۰ روپئے کلوواٹ ملے گی۔ گیس دوگنی قیمت پر ہو گی اور ٹیکس ۳۹ فیصد پر تو کوئی کیوں اپنے پیسے کے ساتھ یہاں آئے گا۔ اور انڈیا کیوں نہی جائے گا جہاں ٹیکس بھی کم بجلی اور گیس بھی سستی اور سیاسی سٹیبلٹی بھی ہو۔
جو ٹیکس نہی دیتے ان سے لیا جانا چاہیئے بجائے انہیں پکڑیں کہ جو پہلے ہی ہمارے ٹیکس کا ستر فیصد دے رہے ہیں۔ کراچی کی ایک چھوٹی سی مارکیٹ اتنا ٹیکس دیتی ہے جتنا پورے لاہور شہر کا۔ یہ کیا عنایت ہے لاہور پر؟
 

Meme

Minister (2k+ posts)
Meme
کیا واقعی یہ ہنسنے کی بات ہے۔
نہیں جی ہم تو اس بات پہ مسکرا رہے تھے۔۔
مسئلہ یہ ہے کہ اس قوم میں پڑھے لکھے جاہلوں کی تعداد ان پڑھ جاہلوں سے بھی زیادہ ہے۔ اور قدرت خدا کی کہ یہ سارے پڑھے لکھے جاہل ایک ہی پارٹی میں جمع ہو گئے ہیں چاہے وہ ان کے ووٹر ہوں یا حمایتی۔
رہ گئی معیشت تو اس پہ آپ سے بحث نہیں کر سکتے جو باتیں آپ نے لکھیں ہیں اس سے متفق ہوں بس اتنا عرض کرنا تھا کہ یہ
one time tax
ہے
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
نہیں جی ہم تو اس بات پہ مسکرا رہے تھے۔۔

رہ گئی معیشت تو اس پہ آپ سے بحث نہیں کر سکتے جو باتیں آپ نے لکھیں ہیں اس سے متفق ہوں بس اتنا عرض کرنا تھا کہ یہ
one time tax
ہے
یعنی ٹیکس کا صحیح نظام نہیں بنانا۔ بس ون ٹائم ٹیکس جگاڑ سے کام چلاؤ
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
نہیں جی ہم تو اس بات پہ مسکرا رہے تھے۔۔

رہ گئی معیشت تو اس پہ آپ سے بحث نہیں کر سکتے جو باتیں آپ نے لکھیں ہیں اس سے متفق ہوں بس اتنا عرض کرنا تھا کہ یہ
one time tax
ہے
سر جی پاکستان کی اکانومی ہمیشہ ہی اتنی ٹائٹ رہتی ہے کہ یہاں ون ٹائم کبھی ون ٹائم نہی رہتا۔ جو ہو گیا اسے مستقل سمجھیں۔ اگلے سال یہ دو چار سو ارب کی کمی کسی اور طریقے سے پوری نہی کر سکتے۔ زیادہ سے زیادہ یہ ہو سکتا ہے کہ اگلے سال دس سے آٹھ فیصد کر دیں اور اس سے اگلے سال چھ۔
 

Meme

Minister (2k+ posts)
سر جی پاکستان کی اکانومی ہمیشہ ہی اتنی ٹائٹ رہتی ہے کہ یہاں ون ٹائم کبھی ون ٹائم نہی رہتا۔ جو ہو گیا اسے مستقل سمجھیں۔ اگلے سال یہ دو چار سو ارب کی کمی کسی اور طریقے سے پوری نہی کر سکتے۔ زیادہ سے زیادہ یہ ہو سکتا ہے کہ اگلے سال دس سے آٹھ فیصد کر دیں اور اس سے اگلے سال چھ۔
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ۔۔۔
?