نعمان لنگڑیال کا پرویز الہیٰ پر10 کروڑ روپے کی پیشکش کا الزام

perva11.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان نعمان لنگڑیال نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پروزیرالہیٰ پر دس کروڑ کی پیشکش کا الزام عائد کردیا، ڈی سیٹ رکن نعمان لنگڑیال نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے انہیں پارٹی میں واپسی کے لئے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔

چیچہ وطنی میں حلقہ پی پی 202 پر ضمنی انتخاب کے لئے ہونے والے جلسے سے خطاب میں نعمان لنگڑیال نے کہا کہ انہوں نے پرویز الہیٰ کی پیشکش کو ٹھکرا کر جہانگیر ترین کا ساتھ دیا،اپنے ساتھیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے رہے۔

نعمان لنگڑیال نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں ہم نے ضمیر کا سودا کیا، میں وزیر تھا لیکن پی ٹی آئی میں جرأت نہ تھی کہ مجھے نکال سکتے۔

واضح رہے کہ نعمان لنگڑیال ن لیگ کے ٹکٹ پر پی پی 202 سے ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں،ڈی سیٹ ہونے پر رکن پنجاب اسمبلی نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ہم اپیل کا حق رکھتے ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں بہت ابہام ہیں،ہم نے جو فیصلہ کیا ہے اس پر قائم ہیں، ہمیں فخر ہے، ہم صوبے کی بہتری چاہتے ہیں۔


الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا تھا،ڈی سیٹ ہونیوالوں میں 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ سے اور 4 ارکان کا تعلق اسد کھوکھر گروپ، جبکہ 16 ارکان کا تعلق ترین خان گروپ سے تھا۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Langrial sahib..Mandi mien biknay k lia ap gey they..Jab banda biknay ka lia mandi mein jata ha tu phir sab hi rate laga tey hain..ap ki jis ne bhi zayada boli lagae tu ap ko khareed lia gia.ab P Elaahe ne bhi ap ki boli lagae tu un ka kia qasoor??Na ap khud ko baichtay na ap ki boli lagti...
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

نعمان لنگڑیال کا پرویز الہیٰ پر10 کروڑ روپے کی پیشکش کا الزام​




یار یہ لنگڑیال کیا ہوا؟
ٹانگوں سے معذور کسی کے اہل و عیال کو کہتے ہیں کیا؟؟
یا محلے کے کسی کَن ٹُٹّے رسہ گیر کو کہتے ہیں؟؟؟
یا کسی جانکاہ حادثے کا شکار ہو کر ٹانگ سے معذور ہو گیا اور اب ادب سے محلے والے پاء جی لنگڑیال کہتے ہیں؟؟؟؟
? ?