ویرات کوہلی جو روٹ کا انداز کاپی کرنے میں ناکام،ویڈیو وائرل

virath1h1.jpg


بھارتی کرکٹ ٹم کے سابق کپتان اور بہترین بلے باز ویرات کوہلی نے انگلش پلیئر جو روٹ کا انداز کاپی کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی وائرل ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی جوروٹ کا انداز اپنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ٹھیک طریقے سے اپنا نہیں پاتے۔

جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں وکٹ پر مہارت کے ساتھ بیٹ کا توازن برقرار رکھا تھا،اسی انداز کو ویرات کوہلی نے اپنانے ک کوشش کی تھی،جب ویرات کوہلی نےبلے کو کریز پر بیلنس کرنے کی کوشش کی تو وہ ناکام رہے۔

سابق بھارتی کپتان کی اس وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں،ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ ’اسی طرح سنچریاں بھی کاپی کرلو،دوسرے نے لکھا کہ کوہلی کو بیٹ بیلنس کرنے کے بجائے کارکردگی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1539929089821134848 https://twitter.com/x/status/1533397526975496192 https://twitter.com/x/status/1539934330772140032
انگلش بلے باز جو روٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں جوروٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو واضح لگے گا کہ ان کا ’بلا‘ زمین پر بغیر کسی سہارے کے کھڑا ہے اور روٹ بلا اس وقت تھامتے ہیں جب کائل جیمیسن بولنگ کروانے کے لیے قریب پہنچتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے،لیسٹر شائر کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران ویرات کوہلی 23 رنز پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہوئے تو غصے میں آگئے۔

سابق بھارتی کپتان کو 33 رنز پر امپائر نے پھر ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا اس فیصلے پر بھی کوہلی اعتراض کرتے ہوئے پویلین روانہ ہوئے،لیسٹر شائر کے خلاف پہلی اننگز میں بھارت نے اپنی ٹیم 246 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی۔