ہمیں لگا تھا سشمیتا سین بھابھی بنےگی،ایسا کیوں نہیں ہوا؟وسیم اکرم

shushmita-sen-and-wasim-akram-aa.jpg


سوئنگ کے سلطان سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے حال ہی میں سشمیتا سین سے اپنے تعلق کے حوالے سے وضاحت پیش کر دی۔

ماضی میں جب وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہوا تو کرکٹر کی بھارتی اداکارہ سشمیتا سین سے دوستی کی خبریں سامنے آئیں۔

کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ وسیم اکرم اور سشمیتا سین شادی کرلیں گے لیکن بعدازاں ایسا کچھ نہیں ہوا۔ اب ایک ویب انٹرویو میں وسیم اکرم نے اپنے اس تعلق کے حوالے سے گفتگو کی۔


وسیم اکرم نے سشمیتا کے حوالے سے سوال پوچھنے پر کہا کہ "ایک تو تم پاکستانیوں کو بالی وڈ کے کسی سائیکل والے سے بھی ملا دو، تم لوگ پاگل ہوجاتے ہو"۔

سابق کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ سشمیتا سین کے حوالے سے ہمیں لگا تھا کہ وہ بھابھی بن جائیں گی لیکن بنی نہیں، ایسا کیوں ہوا؟

جس کے جواب میں وسیم اکرم نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی پلان نہیں تھا، ہم صرف اچھے دوست تھے اور ہمارے درمیان کچھ نہیں تھا، ہمارا اب کوئی رابطہ نہیں ہے کیونکہ بھارت جانے کی اجازت نہیں ہے۔