لوڈ شیڈنگ سے پریشان عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم کا بڑا اقدام

10shebazsharifcoalpaln.jpg

وزیراعظم شہباز شریف نے سستی بجلی کی پیداوار کیلئے افغانستان سے روپے میں کوئلہ درآمد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ حکومت نے افغانستان سے کوئلہ درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کوئلہ مقامی کرنسی میں درآمد کیا جائے گا۔



گزستہ روز وزیراعظم آفس کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں افغانستان سے درآمد شدہ کوئلے کی نقل و حمل کا نظام کو بہتر بنانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی کے عہدیداران سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

https://twitter.com/x/status/1541452634820714496
اجلاس میں وزیر اعظم نے بین الاقوامی منڈی میں کوئلے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، اور اسے ملک میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کا بنیادی سبب قرار دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر صرف ساہیوال اور حب پاور پلانٹس کے لیے درکار کوئلہ افغانستان سے درآمد کرنے پر امپورٹ بل میں سالانہ 2.2 ارب ڈالر سے زیادہ کی بچت ہو گی، درآمد عمل کو تیز بنانے کیلئے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔۔

وزیر اعظم نے ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے کے لیے افغانستان سے اعلی کوالٹی (Super Critical) کا کوئلہ ڈالرز کی بجائے روپوں میں درآمد کرنے کی منظوری دی۔ جس سے نہ صرف سستی بجلی پیدا کرنے بلکہ ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے میں مدد ملے گی۔

شہباز شریف نےتمام متعلقہ اداروں کوہدایت کی کہ وہ اس مقصد کے لیے موثر نظام وضع کریں، تاکہ ملک میں سستی بجلی پیدا کر کے گھریلو صارفین اور صنعتوں کو ریلیف پہنچایا جاسکے، وزیراعظم نےوزارت ریلوے کو ہدایت کی کہ وہ افغانستان سے درآمد شدہ کوئلے کی پاور پلانٹس تک جلد از جلد ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔

شہباز شریف کی جانب سے اس فیصلے پر سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ کوئلہ (Super Critical) نہیں ہوتا،بلکہ پاور پلانٹس کی آلودگی کو کم سے کم کرنے کیلئے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی کو (Super Critical) کہا جاتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1541453907859079168