حکومت کا سرکاری ملازمین کو 1 ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ

shehbaz-govt-pay-free.jpg


وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں کے ملازمین و افسران کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا،وزارت خزانہ کی جانب سے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جانیوالی سمری کے مطابق ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ گریڈ ایک تا 22 کے ملازمین کو دیا جائے گا۔

سمری کے مطابق وزارتیں ملازمین کو اعزازیہ کی ادائیگی کے اخراجات مختص شدہ بجٹ سے پورے کریں گی،اعزازیہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، سرمایہ کاری بورڈ، فیٹف سیکرٹریٹ اور کنٹرول جنرل آف اکاونٹس کے ملازمین کو بھی ملے گا۔

حتمی فیصلہ ای سی سی اور اس کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری سے ہوگا۔وزارت خزانہ کی طرف سے سمری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادی گئی۔

دوسری جانب وفاقی ادارے کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین نے سول ایوی ایشن ملازمین کی پینشن میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں کمی کردی،پینشن میں کمی ایگزیکٹو گروپ سیون کے ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پینشن میں کمی کا فیصلہ سی اےاے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کیا، بورڈ اراکین نے پینشن میں کمی ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضی کی تجویز پر کی،اس کٹوتی سے سیکڑوں ریٹائرڈ ملازمین متاثر ہوئے،ڈائریکٹر ایچ آر محمد نواز خان نے پینشن میں کمی کا آرڈر 25 جون کو جاری کیا تھا۔