لاہور ہائیکورٹ کا ایف آئی اے،پیمرا کو چند وی لاگرز کے خلاف کارروائی کا حکم

hamz1hh11i.jpg

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق فیصلے میں چند وی لاگرز کے خلاف کارروائی کیلئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) اور پیمرا کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز شریف کے بطور وزیراعلی انتخاب سے متعلق تحریری فیصلے میں کہا کہ اس کیس کی سماعت کے دوران الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جو قابل ستائش ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تاہم کچھ وی لاگرز نے عدالتی کارروائی کو متنازعہ بنانے کی پوری کوشش کی ، ایف آئی اے اور پیمرا ان وی لاگرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ان وی لاگرز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا بھی عندیہ دیا اور کہا کہ اگر کوئی درخواست دے گا تو کارورائی کے بعد ان وی لاگرز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی ہوگی۔

عدالتی کوریج کرنیوالے صحافی ثاقب بشیر کا اس پر کہنا تھا کہ دلچسپ امر ہے لاہور ہائی کورٹ نے آج کے فیصلے میں لارجر بنچ کی پروسیڈنگز کے دوران عدلیہ کو متنازع کرنے پر ویلاگرز کے خلاف ایف آئی اور پیمرا کو کاروائی کا حکم دے دیا
https://twitter.com/x/status/1542437269373460480
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز شریف کے بطور وزیراعلی انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا ہے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 25 منحرف اراکین کو نکال کر اراکین کی دوبارہ گنتی کی جائے، جس کی اکثریت وہ جیت جائے گا۔
 
KPKInsafian

Senator (1k+ posts)

What a “F” joke, They are blatantly, shamelessly protecting criminals, breaking the law themselves and then forcing people to keep silent.
Is there any law in this country??
 
mehtab1

New Member
کورٹ کے اس فیصلے کو ڈوب کے مرنا چاہئیے۔ مطلب جو ان کے خلاف بولے گا۔ اس کے خلاف بھی کارروائی ھوگی