ان کےساتھ کیامسئلہ ہے؟ جمائما کا والدہ کےگھرکے باہر ن لیگ کےمظاہرہ پرردعمل

jamiama-house-protest.jpg


لندن میں ن لیگی کارکنان نے ایک بار پھر جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے

ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ اس ہفتے کےآخر میں ن لیگی کارکنان کے ایک ہجوم نے میری 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا، ان لوگوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟

https://twitter.com/x/status/1542515952146735104
انہوں نے کہا کہ ایسا تیسری بار ہوا ہے، میری والدہ کا پاکستانی سیاست سے کیا تعلق ہے، یہ ان کیلئے مسلسل ذہنی پریشانی اور پولیس کے وقت کے ضیاع کا سبب بن رہا ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب لندن میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر ن لیگی ارکان نے مظاہرہ نہ کیا ہو، اس سے قبل بھی ن لیگی کارکنان جمائما کے گھر کے باہر جمع ہوکر عمران خان اورپاکستان تحریک انصاف کے خلاف مظاہرہ کرچکے ہیں۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
ستم کروگے ستم کریں گے
کرم کروگے کرم کریں گے
ہم آدمی ہیں تمھارے جیسے
جوتم کروگے وہ ہم کریں گے


FWgZrTfUIAErimV
انہوں نے تو پاکستان کا کچھ لوٹا نہیں لیکن اگر یہ بھی کرنا ہے تو نورے کی نسلوں کے ساتھ یہ ہمیشہ ہوتا رہے گا ۔پہلے جو کیا تھا اس پر تو کم تھا جو اب کر رہے ہو لوگ اس پر جو حشر کریں گے اس کا خواب تو ضرو آتا ہو گا۔
 

javaidmafasha

MPA (400+ posts)
why dont they protest outside Reham Khans house instead jemima, Reham is latest one, clearly prove that Reham was their plantation.
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اپنی واری چیکیں مارنا یوتھیوں کی عادت ہے تم نے ہی یہ گند پھیلایا تھا اب تم ہی اکٹھا بھی کرو گے
جمائما سے یا اس کی والدہ سے کسی کو کوی پرخاش نہیں انہیں بھی پرسکون رہنا چاہئے یہ تو جواب الجواب مشاعرہ ہے ،ایک میسیج ہے پاکستان میں یوتھیا قیادت کے نام، جو ماحول یوتھیوں نے غلیظ اور ننگی گالیوں والا بنا دیا ہے اس کا جواب اس لئے دیا جاتا ہے تاکہ انہیں تھوڑا بہت احساس ہوسکے