ضمانت پر رہا مجرمہ کی انتخابی مہم میں شرکت نظامِ انصاف کیلئے امتحان ہے:فواد

fawad-ch-and-marya-nawaz-dtsss.jpg


تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ضمانت پر رہا مجرمہ کی انتخابی مہم میں شرکت نظامِ انصاف کیلئے امتحان ہے۔

مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں سیاست کو سزا یافتہ مجرموں کا اکھاڑا بنانے کی اجازت نہیں دی جاتی، مجرموں کی انتخابی مہم سے لاتعلقی پر پنجاب کے عوام شکریہ کے مستحق ہیں، لوٹوں کی چیف پولنگ ایجنٹ مریم صفدر کا پورا زور بیہودگی پر لگ رہا ہے۔

جن کی ایک جیب سے لوٹے دوسری سے چپڑاسی برآمد ہوتے ہیں وہ عوام کو کیا ریلیف دے سکتے ہیں، قوم کو بجلی سے محروم کرکے 100 یونٹس کی بھیک سے عوام کو بیوقوف بنانا چاہتے ہیں، این آر او ٹو لیکر 1100 ارب ہڑپ کرنے اور نیب کا خاتمہ کرنا اولین مقاصد تھے۔


سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بدترین معاشی قتلِ عام کے باوجود آئی ایم ایف چوروں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں، ملک و قوم سے یہ مذاق مزید جاری رہا تو نتائج سوچ سے بڑھ کر بھیانک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غلطی یہ کی کہ اس نے سبھی مافیاز اور کو اکٹھے للکار دیا، میڈیا میں بھی مافیا موجود ہے، ان کا کہنا تھا حقیقت یہی ہے کہ اس مافیا سے لڑائی کا طریقہ بہتر اپنایا جا سکتا تھا مگر سچ یہ ہے کہ عمران خان ہی آخری امید ہے، باقی سب سیاستدان تو اس مافیا کا حصہ ہیں۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Fawad sahib..hamaray Insaf ke nizam par sawal hi sawal hain.aur kuch nahi...Hamaray Muhafiz hi sawalia nishan hain..Adlia ka kia ha.??