ارشد شریف سابق وزیراعظم عمران خان کے مبینہ جرائم کی فہرست سامنے لے آئے

5imrankhanjaraim.jpg

نجی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام "پاور پلے" میں سینئر اینکرپرسن ارشد شریف نے بتایا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی روایت کے برعکس سابق وزیراعظم کے خلاف کرپشن کا ابھی تک کوئی کیس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مگر شاید عمران خان کا جرم کرپشن سے کہیں زیادہ سنگین ہے اور اس جرم کی کوئی معافی نہیں۔ کیونکہ عمران خان کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا جرم قد آور شخصیت ہونا ہے۔


ارشد شریف نے کہا کہ بونوں کی اس بستی میں بونے کردار کی اشرافیہ کے بیچ ایک قد آور لیڈر ہونا عمران خان کا سب سے بڑا جرم ہے اور یہ کار سرکار میں مداخلت ہے کہ سامراج کے سامنے اونچے قد والا کیسے آگیا؟ اشرافیہ کی اس بستی میں ایک مڈل کلاس شخص کیسے آکر اس قوم کا لیڈر بن گیا؟


اینکر نے مزید کہا خاص طور پر ایسا لیڈر جو ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کرتا رہا جبکہ دوسرے لیڈر ان کی کرپشن کی داستانیں بین الاقوامی میڈیا میں شہ سرخیاں بنتی رہی ہیں۔

پروگرام میں شریک ماہر قانون علی بخاری کا کہنا تھا کہ ’عمران خان پر فراڈ، کرپشن، منی لانڈرنگ کا کوئی کیس نہیں ہے، ان پر ایک مقدمہ ڈی سی کے حکم کو نہ ماننے کا درج ہے۔