جلد 4 ارب ڈالرز مل جائیں گے:مہنگائی کب ختم ہوگی؟گورنر اسٹیٹ بینک نے بتادیا

state-bank-inflation-pak.jpg


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ آئندہ گیارہ سے بارہ ماہ تک ملک میں مہنگائی برقرار رہے گی اس لیے شہریوں کو مشکل صورتحال کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

مرکزی بینک کے گورنر نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کو بہت جلد 4 ارب ڈالرز مل جائیں گے۔ ڈاکٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے جو فنڈز ملیں گے اس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام آئے گا اورموجودہ صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا ہے کہ کچھ ہی ہفتوں کی بات ہے ہم 4 ارب ڈالرز کے مالیاتی خسارے پر قابو پا لیں گے۔ یہی نہیں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ صرف 8 ہفتوں میں زرمبادلہ کے ذخائر پر جو دباؤ ہے اس کو ختم کر دیا جائے گا۔

مرکزی بینک کی جانب سے یہ بھی بیان سامنے آیا ہے کہ روپے کی قدر کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں مزید استحکام لایا جائے گا اور امریکی کرنسی کی قیمت کو نیچے لایا جائے گا۔
 

Tyrion Lannister

Chief Minister (5k+ posts)
maange tange ke mulko mai mehangai khatam nahi hoti pithu army ko funds ajaen ge take inke messes ki ayashyan chalti rhen