ن لیگی اسٹریٹیجک میڈیا سیل بندر کےہاتھ میں استرے جیسا ہے،ارشد شریف

3arshadsahrodfbndrpmlnsmecell.jpg

سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشد شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ کا اسٹریٹیجک میڈیا سیل بند ر کے ہاتھ میں استرے جیساہے جس سےوہ خود کو لہو لہان کردیتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اےآروائی نیوز کی ن لیگی اسٹریٹجک میڈیا سیل سےمتعلق خصوصی نشریات سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد شریف نے کہا کہ آپ نے کبھی بند ر کے ہاتھ میں استرا دیکھا ہے جس سے وہ خود کو لہو لہان کرلیتا ہے؟اس وقت ن لیگ کے اسٹریٹجک میڈیا سیل کے حالات بھی بالکل ویسے ہی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1556613441988747264
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا سائنسز، میڈیا سٹڈیز، میڈیا کمیونیکیشن کے بنیادی کورسز کو پڑھنے والے طالبعلم بھی اس چیز کو سمجھتے ہیں کہ کسی بھی میسج کے متعدد موصول کردہ ہوتے ہیں، اندرونی سیاست اور سیاسی مفادات کو حاصل کرنے کیلئے "ٹارگٹ عمران خان" ، "فکس عمران خان" جیسے ٹرینڈز چلانے والے یہ بھول گئے کہ اس مہم سے عالمی طور پر کیا پیغام جارہا ہے۔

ارشد شریف نے کہا کہ اس مہم پر بھارت کس طرح سے ردعمل دے گا، کیا یہ حکومت پڑوسی ملک بھارت کو یہ پیغام دینا چاہ رہی ہے کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کے ساتھ نہیں کھڑی؟وار ٹائم پراپیگنڈہ جہاں بھی کیا جاتا ہےاس میں بتایا جاتا ہےکہ کسی بھی ملک کی فوج کو عوام کی سپورٹ حاصل نہیں ہے، یہاں شہداء کے معاملےکو اٹھا کر قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش حکومتی سطح پر کی جارہی ہے۔

سینئر صحافی نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ان پیغاموں کا اصل موصول کردہ کون ہیں؟ مجھے کوئی محب وطن بتادے کہ بھارت میں اس مہم کو کس طریقے سے دیکھا جارہا ہے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Bajwa Bharwa Qadiani Nooray Murdari Fazlu Kanjar Pakistan awam aur Pakistan ki Fouj kay darmiyan nafrat paida kar kay India aur western powers kay liye rah hamwar kar rehay hein. ———- Agar Bajway aur in se Pakistan ki Jan nahi churwai tu Pakistan tabah ho jaye ga​