ثابت ہوا کہ اس وقت کا مقبول ترین سیاستدان عمران خان ہے، کامران خان

10%DB%8C%D9%85%D8%B1%D8%A7%D9%86%20%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D9%86%D9%85%D8%A7%D9%82%D8%A8%DB%81%DB%81%D9%84%D9%84%D8%B9%D8%A7%D8%AF%D8%B9%D8%A7%D8%B1%DA%A9%DA%A9.jpg

سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور جلسے میں جارحانہ گفتگو سے پرہیز کرکے قوم کے دل جیت لیے ہیں، اب صدر مملکت عارف علوی کو آگے بڑھ کر سیاسی مفاہمت کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

سینئر تجزیہ کار کامران خان نے ٹویٹر پر اپنے تازہ ترین ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس یوم آزادی پر میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اورمعاشی مسائل سے گھرےپاکستانیوں کو امید کی نوید سنانا چاہتا ہوں، 75ویں یوم آزادی کا سب سے بڑا اجتماع گزشتہ روز ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوا جس میں ثابت ہوا کہ اس وقت کا مقبول ترین سیاستدان عمران خان ہے۔

https://twitter.com/x/status/1558818349777408001
کامران خان نے کہا کہ ذاتی طور پر گزشتہ روز عمران خان کی تقری سن مجھے بہت سکون ملا، عمران خان نے گزشتہ روز اپنی تقریر کا مرکزفوج اور اس ادارے کے وقارکےتحفظ تھا،عمران خان نےپاک امریکہ تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا،عمران خان نے موجودہ حکومت کو طاقت سے گرانے کےکسی منصوبے کا ذکر نہیں کیا بلکہ حکومت کو خود ہی عام انتخابات کی تاریخ دینے کیلئے کھلی چھٹی دی۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ کل عمران خان نے کسی لانگ مارچ، دھرنے، سول نافرمانی وغیرہ کا کوئی ذکر نہیں کیا،یہ با ت اس لیے بھی بہت حوصلہ بخش ہے کہ ملک کی دگردوں معیشت بہتری کے آثاردیکھ رہی ہے،آئی ایم ایف پروگرام بحالی کےقریب ہے، روپے کی قدرمیں بہتری آئی ہے،ایسے میں اگر عمران خان ایک بار پھر مزاحمتی سیاست کی کی راہ پر چلنے کااعلان کرتے تو ملکی معیشت تتر بتر ہوجاتی۔

کامران خان نے کہا کہ اسی صورتحال میں صدر مملکت عارف علوی نے سیاسی مفاہمت کیلئےاپنی خدمات بھی پیش کی ہیں،یہ پیش رفت بھی انتہائی عمدہ ہے، وزیراعظم نے بھی سیاسی دھینگا مشتی کے بجائے ایک بارپھر میثاق معیشت کی بات کی ، یہ میرے لیےایک اچھی بات تھی۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
No doubt Imran khan is the most popular leader of Pakistan right now. Corrupt beggars have no legal/moral authority to lead the country when they know that majority of Pakistan is with Imran khan.