ہفتہ وار مہنگائی کی شرح پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح42 فیصد تک پہنچ گئی

11inflation43.jpg

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح پاکستانی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ شرح مہنگائی میں 3.35 فیصد اضافہ ہو گیا ہے، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42.31فیصد پر پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات (پی بی ایس) نے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح پاکستانی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ حساس قیمت انڈیکیٹر (ایس پی آئی) کی پیمائش کے مطابق شرح مہنگائی میں 3.35 فیصد اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42.31فیصد پر پہنچ چکی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1560607895481634817
وفاقی ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی رپورٹ میں دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ 11 کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور 15 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی 19روپے 12 پیسے فی کلو ، ٹماٹر 18روپے 55 پیسے فی کلو اور بجلی قیمت میں 68 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد بجلی کے فی یونٹ کی قیمت 9 روپے 8 پیسے سے بڑھ کر 9 روپے 70 پیسے کا ہو گیا ہے۔

انڈوں کی فی درجن قیمت میں 3 روپے 34 پیسے، دال ماش 1روپیہ، دال مونگ 3 روپے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 36 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مٹن، پیاز کے علاوہ دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 3.46 فیصد سستا ہو گیا، گھی 1.16 فیصد، دال مسور 1 روپیہ فی کلو سستی ہوئی اور چینی، ڈیزل اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

اس سے قبل سب سے زیادہ اضافہ 28 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3 اعشاریہ 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ حساس قیمت انڈیکیٹر (ایس پی آئی) ملک کے 17 شہروں میں 50 مارکیٹوں پر مبنی سروے کی بنیاد پر 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کرتا ہے جبکہ ماہانہ 17 ہزار 732 روپے سے کم آمدن والے افراد کے لیے ہفتہ وار 1.80 فیصد اور 44 ہزار 175 روپے سے زیادہ ماہانہ آمدنی والے طبقے کے لیے 3.94 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

اب وہ میڈیا کدھر ہے جو مہنگائی پر بھونکتا تھا؟
 
samisam

Chief Minister (5k+ posts)
انکل جی کتھے او۔ ؟
چاچا افتخار بابر ڈی جے
کیڑی کھڈ وچ لک کے بیٹھے او
آپ تو بڑی بڑی خوش خبریاں دے رہے تھے کہ اکانومی مستحکم ہوگئی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ سٹرونگ ہو گیا ہے
انکل جی آپ کے دیدار کو اور ارشاد عالیہ کو آنکیھیں اور کان ترس گئے ہیں