"آڈیو لیک سے ثابت ہوگیا کہ امریکی مراسلہ حقیقت ہے،اسے چھپایاگیا"

audi1i11h1h.jpg


امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آ گئی۔

اس آڈیو کلپ میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔

اس پر مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیت ہوئے لکھا کہ آڈیو سے ثابت ہوگیا کہ سائفر ایک حقیقت ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ امریکی سائفر پر میڈیا بات نہیں کرتا تھا اور یہ ایشو تقریبا مرچکا تھا لیکن کم عقلوں سے پھر سے کٹا کھول دیا، اب تحقیقات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ آڈیو ثابت کررہی ہے کہ سائفر کو عمران خان سے چھپانے کی کوشش کی گئی تھی۔

بلاگر مغیث علی نے تجزیہ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان سائفر سے آگے بڑھ چکے تھے ان کم عقلوں نے پھر سے سائفر کا کٹا کھول دیا، اب پھر سوالات اٹھیں گے، بحث ہوگی میڈیا منیجمنٹ والوں کو 31 توپوں کی سلامی، اپنی ٹیم کی طرف گول کردیا
https://twitter.com/x/status/1575038223923150848
انہوں نے مزید کہا کہ سائفر کھولیں اور قوم کو سچ بتائیں، اتنی سی بات ہے،جب نام سامنے آئیں گے تو لگ پتہ جائے گا
https://twitter.com/x/status/1575030607230271488
صحافی فیضان خان نے لکھا کہ عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو اگر اصل ہے تو اس سے صاف ظاہر ہے کہ سائفر ایک حقیقت ہے جسے چھپانے کی کوشش کی گئی
https://twitter.com/x/status/1575031512936095744
اردو نیوز کے صحافی زبیر احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر امریکی سائیفر کی تحقیقات کروانے کا اعلان کرے، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا!
https://twitter.com/x/status/1575042581314277376
عیسی نقوی نے طنز کیا کہ ویسے یہ والی آڈیو بھی ایک مخصوص شخص کے آئی بی میں بھرتی کئے ہوئے انسپکٹروں نے ریکارڈ کی تھی؟
https://twitter.com/x/status/1575033475048280065
صدیق جان کا کہنا تھا کہ اگر اس آڈیو میں دم خم ہوتا تواس وقت ہی جاری کر دی جاتی جب عمران خان نےسائفرپربیانیہ بناناشروع کیاتھا. اس آڈیو کاہیکروالی آڈیوزسےکوئی تعلق نہیں، اور یہ بات آپ کودس ہزارفیصد وثوق سے بتا رہا ہوں، اس آڈیو کے جاری کرنے سے چند گھنٹے معاملہ الجھ سکتا ہے لیکن پھر غبارے سے ہوا نکل جائے گی
https://twitter.com/x/status/1575032078680596480
انہوں نے مزید کہا کہ انصار عباسی صاحب کی پچھلے پانچ ماہ کی خبریں پڑھ لیں، آپ کو پتا چل جائے گا کہ ان کو خبریں کون فیڈ کررہا تھا.
https://twitter.com/x/status/1575034057205116931
بلاگر وقار ملک نے لکھا کہ اللہ کے بندو اس آڈیو سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مراسلہ ایک حقیقت ہے اور عمران خان امریکہ کا نام لئے بغیر سیاسی کھیل کھیلنا چاہ رہے تھے مگر سازشی غداروں نے مجبور کیا اور عمران خان بعد میں کھل کے نام لیا۔۔
https://twitter.com/x/status/1575027006621642752
نیا پاکستان نامی چینل نے تبصرہ کیا کہ کل تک کہہ رہے تھے سائفر جھوٹ ہے آج خود آڈیو لیک کرکے ثابت کردیا کہ سائفر سچ ہے اور عمران خان آخر وقت تک خارجہ تعلقات کی خاطر امریکہ کا نام نہیں لینا چاہتے تھے جو کے 27 مارچ کی اسلام آباد تقریر سے بھی ثابت ہے سائفر ایک حقیقت ہے۔ آڈیو سے ثابت ہو گیا
https://twitter.com/x/status/1575033596246519808
ڈاکٹر شہبازگل نے لکھا کہ میں بہت پہلے یہ ریکارڈ پر لا چکا تھا کہ سائفر وزیراعظم عمران خان سے چھپایا گیا تھا۔ آج کی آڈیو لیک میں یہ ثابت ہو گیا۔
https://twitter.com/x/status/1575033847288209408
عمر جٹ نے تبصرہ کیا کہ عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی ایک مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں اعظم خان نےسائفر کو تھریٹ قرار دیا اور عمران خان نے اس معاملہ پر خود کوئی فیصلہ کرنے کی بجائے وزیر خارجہ ور سیکرٹری خارجہ کے ساتھ مشاورت کا فیصلہ کیا جس سے یہ کنفرم ہوتا ہے سائفر ایک حقیقت ہے
https://twitter.com/x/status/1575027620018024448
ایکسپریس کے رپورٹر ثاقب ورک نے تبصرہ کیا کہ نئی لیکس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ امریکہ میں مقیم سفیر اسد مجید نے لکھ کر بھیجا تھا کہ ”امریکہ کو ڈیمارچ کریں“ اسکا مطلب ہے کہ امریکہ میں پاکستانی سفیر سے قومی سلامتی کیخلاف بات کی گئی تھی https://twitter.com/x/status/1575031624034824192
عمر انعام کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آڈیو لیک سے ثابت ہوا سائفر سچ تھا، اب اس کو عمران خان سے چھپایا کس نے ؟ وہ کون تھا ؟
https://twitter.com/x/status/1575031354957631488
فہیم اختر نے لکھا کہ کھیل جاری۔۔۔ ہیکر صاحب زبردست کام جاری رکھیں ، اچھی انٹرٹینمنٹ کرا رہے ہیں آپ پاکستانیوں کی
https://twitter.com/x/status/1575031454139940864
علی سلمان علوی کا کہنا تھا کہ اگر امریکی سائفر میں کچھ نہیں رکھا تو سائفر کی صاف شفاف تحقیقات کرنے میں کیا امر مانع ہے؟ سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن سائفر کی تحقیقات کر کے عمران خان کو غلط ثابت کر دے۔ سائفر کے بارے میں عمران خان کا مؤقف آڈیو لیکس سے مضبوط ہو گا، کمزور نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1575029516665524224
احمد سرفراز نے لکھا کہ نئی لیکس سے صرف یہ کنفرم ہوتا ہے کہ امریکی مراسلہ وزیر اعظم سے چھپانے کی کوشش کی گئی
https://twitter.com/x/status/1575026206688579584
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ہر وہ سازش جو یہ غدار جوکرز خاکی جنتا کی پشت پناہی سے عمران خان کے خلاف کرنا چاہتے ہیں قدرت الٹا انہیں ہی ذلیل و رسوا کر کے عمران کو سچا ثابت کر دیتی ہے

الله الحق ہے
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Yes the audio clearly confirms the cipher, and they are talking about their political strategy in light of that. Don't see anything wrong in that.

I also wanna point out that there are a couple of occasions when the translation is deliberately wrong to paint a different picture, just for example at the end of the clip IK said "Anyhow yeh hai toh foreign saazish" but the translated text says "Anyhow isay foreign saazish bana detay hai".
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
Mark my words jaisey jaisey ye leaks ho gee IK ki izzat barhti jaye gee logo ki nazro mein, k kaisey poora system k khilaf kaam ker raha tha, Amry chief aur america ki qyadat mein kaisey wo akela muqbla ker raha tha in ghaddaroo ka.
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
یہ بات ایک بار پھر ثابت ہو گئی ہے کہ یوتھیے اپنے پچھواڑے سے سوچتے ہیں۔ یعنی شہبازشریف اور مریم وغیرہ کی آڈیوز ہیکر نے لیک کیں، لیکن #عمران_ٹھاکرے کی آڈیو حکومت نے لیک کی ہے۔
پھر سائفر کے معاملے میں فتنہ نیازی خود آڈیو میں کہہ رہا ہے کہ اس سے کھیلنا ہے۔اگر سائفر، دھمکی، بیرونی سازش وغیرہ اتنی خطرناک چیزیں تھیں تو کیا بطور وزیراعظم اس سے کھیلنا بنتا تھا؟؟