چوری کی موٹر سائیکلیں کہاں فروخت ہوتی ہیں، ملزم نے سب بتادیا

4motirbikekaracitaraf.jpg

کراچی ایک بار پھر اسٹریٹ کرمنلز کے نشانے پر ہے، جہاں روز کوئی نہ کوئی واردات ہوتی ہے، نہ صرف مالی بلکہ جانی کا نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، کوئی قانون کی گرفت میں آجاتا ہے تو کوئی دن دیہاڑے لوٹ مار میں مگن ہے۔

کراچی میں موٹر سائیل چوری کرنے والے ایک کارندہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا،جس نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیئے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عزیرآباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار موٹرسائیکل لفٹر محمود نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ چوری ہونے والی موٹرسائیکلیں سستے داموں فروخت ہوتی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1575450803007021057
ملزم نے بتایا کہ موٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد 8سے10ہزارمیں فروخت کردیتا تھا، کراچی سے چوری ہونے والی زیادہ تر موٹرسائیکلیں بلوچستان اور خضدار لے جائی جاتی ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم محمود کی نشاندہی پر متعدد موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں،ملزم مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل اور گاڑیاں چوری کرنے کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے، ملزم چند سیکنڈز میں موٹر سائیکل چوری کرنے کا ماہر ہے،پولیس نے ملزم محمود سے10موٹرسائیکلوں سمیت ایک گاڑی بھی برآمد کی ہے۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
lagta hai sindh police ko hissa nahi mila iss liay case bna dia..

fiker na kero jab adalat ko hisa mil jaay ga to case khatam ho jaay ga