سیلابی صورتحال کے بعدخیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات پر رونقیں بحال

5%DA%A9%D9%BE%D8%AA%DB%81%D8%A6%DB%8C%D8%B1%D9%85%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%9B.jpg

ملک بھر میں سیلاب نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر وسیع پیمانے پر تباہی مچائی، سوات اور نوشہرہ میں سیلابی ریلوں نے نظام زندگی زندگی درہم برہم کردیا تھا، ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی مایوس ہوگئے تھے، لیکن اب خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات کی رونقیں لوٹ رہی ہیں۔

محکمہ سیاحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کی حسین وادیوں اور دلکشن نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلیے ایک دن میں 23 ہزار ملکی اور 63 غیر ملکی سیاحوں نے صوبے کا رخ کیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبے کے خوبصورت مقامات پر ایک دن میں میں 62غیر ملکی اور 23 ہزار 940 ملکی سیاحوں نے سیر کی، غیر ملکی 61 سیاحوں نے کیلاش اورایک سیاح نے مستوج کا روخ کیا۔ گلیات میں سب سے زیادہ ملکی 13 ہزار 500 سیاحوں نے سیر کی۔

ناران و کاغان میں 9 ہزار 500، کیلاش ویلی میں 500 اور مالم جبہ میں 400 سیاحوں نے ڈیرے جمالئے،کمراٹ میں 34، چترال کے علاقے مستوج اور بونی میں 6 ملکی سیاح پہنچے۔

محکمہ سیاحت کے ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی واپسی کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں، سیاحوں کو سہولیات دینے کے لیے کائٹ پراجیکٹ کے تحت کام کیا جارہاہے۔
 
Last edited: