حکومت آڈیو لیکس پر ڈنڈی کیوں مار رہی ہے؟مظہر عباس نے بتا دیا

16audilekakkhel.jpg

سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ سائفر آڈیو لیک کا معاملہ کچھ نہیں ہے، یہ خوامخواہ کی ایک بحث ہے جو کسی دوسرے واقعہ کے رونما ہونے تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے ہم نیوز کے پروگرام" پاکستان ٹونائٹ" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائفر آڈیو لیک کے معاملے پر تحقیقات کے نتیجے میں کچھ نہیں ہوگا، وزیراعظم ہاؤس کیا اس ملک میں وزیراعظم خود غیر محفوظ ہوتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1576600878198439939
انہوں نے مزید کہا کہ جتنی بھی آڈیو لیکس ہوئی ہیں، چاہے عمران خان کی ہوں، شہباز شریف کی ہوں یا مریم نواز کی ہوں کسی ایک شخص نے یہ نہیں کہ یہ میری آواز نہیں ہے،کسی نے آڈیو لیک کی تردید نہیں کی، اس سے ثابت ہوگیا کہ یہ جو ریکارڈنگ ہے وہ ٹھیک ہے اور درست ہے۔

مظہر عباس نے کہا کہ اب اصل مسئلہ اور اس معاملہ جہاں پہنچنا ہے ، جس کی تحقیقات ہونی چاہیے جس معاملے میں حکومت ڈنڈی ماررہی ہے وہ یہ ہے کہ پتا چلایا جائے کہ یہ باتیں ٹیپ کیسے ہوئیں اور کس نے کی، کس نے اجازت دی ان لوگوں کی باتیں ریکارڈ کرنے گی۔