نامعلوم ٹویٹر ہینڈل سےٹویٹس پر چینل24 کی بریکنگ نیوز:منصور علی کی شدیدتنقد

24-news-maryam-nwaz-mansoor-ali.jpg


ہیکرز کے انکشافات پر ایک نیوز چینل کی بریکنگ، منصور خان سرپرائز

منصور علی خان نے اپنے ڈیجیٹل چینل پر ہیکرز کے اہم انکشافات اور انہیں چلانے والے نیوز چینل کی کہانی بتادی،منصور علی خان نے اپنی ویڈیو میں ہیکر کے حوالے سے کہا چینل ٹوئنٹی فور پر ہیکرز کے حوالے سے اہم انکشافات ، الزامات پر مبنی نیوز کو اپنے چینل پر چلایا۔

منصور علی خان نے کہا کہ ٹوئنٹی فور پر ایک خبر چلی جس میں ہیکر نے دعویٰ کیا کہ ضرورت پڑنے پر عمران خان کے خلاف شواہد عوام سے شیئر کیے جائیں گے،فرح گوگی پرائم منسٹر ہاؤس میں کیا کرتی تھیں؟ہیکرز کا فرح گوگی کی عمران خان سے متعلق آڈیو جلد ریلیز کرنے کا دعویٰ کیا۔

ہیکرز کے نام پر چینل نے خبر چلائی کہ عمران خان کو کیوں عامر لیاقت کی پہلی ویڈیو ریلیز کروائی اور پھر قتل کروایا، ہیکرز نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کو قتل کرانے کے پکے شواہد ایجنسیوں تک پہنچادیئے گئے ہیں۔


ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو عمران خان کے حکم پر باتھ روم میں بند کروایا گیا، بشری بی بی سابق شوہر خارو مانیکا کو فون پر ہدایت دیتی ہیں کہ پولیس افسر کو ڈیرے پر لے جاکر مرغا بناؤ۔

منصور خان نے سوال کیا کہ یہ کون ہیکر ہے، کیوںکہ جس ہیکر نے آڈیو لیک کرنا تھی وہ تو سامنے آیا نہیں، جب ہم نے ٹریس کیا تو پتا چلا کہ ہیکر کے نام سے ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ بنا ہوا ہے، جس کی آئی ڈی ہے ہیکر بوائے ٹرپل ون ڈبل ٹو، اس اکاؤنٹ سے ساری چیزیں شیئر کی گئیں اور چینل نے وہاں سے یہ ساری نیوز چلائیں۔

اس اکاؤنٹ سے کہا گیا کہ عامر لیاقت نے ہانیہ سے شادی کا وعدہ کرچکے تھے،عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بنوائی، اسی چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران خان نے عامر لیاقت کو قتل کروایا، عامر لیاقت قندیل بلوچ کی طرح خان صاحب کے رازوں سے واقف ہوگئے تھے، اس لیے انہیں راستے سے ہٹایا گیا،ہیکر نے کہا کہ ایک اور آڈیو وہ جلد ریلیز کرنے والا ہے۔

منصورخان نے تشویش کا اظہار کردیا، انہوں نے کہا ٹوئنٹی فور چینل نے ایک نامعلوم اکاؤنٹ سے خبریں اٹھا کر پوری ٹرانسمیشن کی، ہوسکتا ہے معلومات درست ہوں لیکن تصدیق نہیں ہوئی، اس طرح کی خبریں چلانے پر میں حیران ہوں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے . بولتے رہو جتنا جھوٹ بولنا ہے اس سے نہ تو عمران کو کوئی فرق پڑتا ہے اور نہ ہی پاکستانیوں کو جنکا رشتہ عمران کے ساتھ اٹوٹ انگ ہے
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Mansoor kay Dil mein Soor hai —- Balkay yeh khud sara Soor hai —- Yeh woh hein jinho nay apnay zameer Shaitan kay hathon baich deay hein​