مجھے ایف آئی آر اور وارنٹ دکھائے بغیر حراست میں لیا گیا ہے،حامد زمان

10qhamdizamamarrested.jpg

مجھے ایف آئی آر اور وارنٹ دکھائے بغیر حراست میں لیا گیا ہے۔ رہنما پی ٹی آءی حامد زمان

تفصیلات کے مطابق فارن فنڈنگ کیس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے مختلف ارکان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔


ایف آئی اے کا تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی رکن پی ٹی آئی حامد زمان کو وارث روڈ پر ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ رہنما پی ٹی آئی حامد خان کا ایف آئی اے کی طرف سے حراست میں لیے جانے پر کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے ایف آئی اےسے ہر قسم کا تعاون کیا لیکن پھر بھی ایف آئی اے حکام میرے دفتر آئے اور مجھے ساتھ چلنے کو کہا! وارنٹ دکھانے کو کہا لیکن مجھے ایف آئی آر اور وارنٹ دکھائے بغیر حراست میں لے لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کی طرف سے فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں شامل ہونے پر مجھے سوالنامہ ملا جس کا اپنے وکلاء سے مشاورت کے بعد جواب جمع کرا دیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1578309199229906944
دوسری طرف رہنما تحریک انصاف وسینیٹر سیف اللہ نیازی کو آج گرفتار کر لیا گیا لیکن ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اعلامیے میں لکھا کہ: سینیٹر سیف اللہ نیازی کی سینٹ کےا حاطے سے گرفتاری کی خبریں بے بنیاد ہیں، انہیں اب تک ایف آئی اے کے کسی بھی ونگ نے گرفتار نہیں کیا۔

الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں گرفتاری کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی ایف آئی اے سختی سے تردید کرتا ہے۔

دریں اثنا راولپنڈی میں رہنما پی ٹی آئی عامر کیانی کی رہائش گاہ پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا اور غیرقانونی طور پر بیرون ممالک سے رقوم پاکستان منتقل کرنے کے مقدمے میں نامزد سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی طارق شفیع کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی ایک ٹیم نے ان کے کراچی میں واقع گھر میں چھاپہ مارا جبکہ آج سرچ وارنٹ کے ساتھ ان کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی اور طارق شفیع کی عدم موجودگی کی بنا پر انہیں گرفتار کیے بغیر واپس چلی گئی۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق 2013ء میں انصاف ٹرسٹ کے اکائونٹ میں 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر آئے جس کے سیکرٹری حامد زمان ہیں اور انصاف ٹرسٹ قواعد وضوابط کے تحت قائم نہیں کیا گیا۔ایف آئی اے کی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے تحقیقات ابھی جاری ہیں۔