پولیس نے پی ٹی آئی کو فیض آباد میں اسٹیج تیار کرنے سے روک دیا

2ptistagefaizabad.jpg

راولپنڈی کے علاقے فیض آباد کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے پولیس نے مرکزی اسٹیج کا کام بند کرا دیا جس کے بعد پی ٹی آئی نے جلسے کا مرکزی اسٹیج مری روڈ رحمان آباد منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا۔

پولیس نے اسٹیج کے کام میں مصروف عملے کے شناختی کارڈز لے لیے اور اسٹیج کی تیاری کا کام بھی بند کروا دیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس نے عملے کو ہدایات دیتے ہوئے بتایا کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے یہاں اسٹیج نہیں بننے دیا جائے گا۔


اسٹیج کی تیاری میں رکاوٹ پر پی ٹی آئی ایم این اے اسلم خان کی پولیس حکام سے تلخ کلامی ہوگئی اور اسلم خان نے کہا کہ ایس ایچ او کے کنڈکٹ کا سنجیدہ نوٹس لیا جائے گا۔ پولیس کی جانب سے کام روکنے پر مرکزی اسٹیج رحمان آباد سے سکستھ روڈ منتقل کرکے مری روڈ پر سروے آف پاکستان کی عمارت کے سامنے لگادیا گیا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ رکاوٹیں ڈال رہی ہے، اب نیا ڈراما شروع کردیا ہے، مرکزی اسٹیج کو فیض آباد سے رحمان آباد منتقل کررہے ہیں تاہم جلسہ مری روڈ پر ہی ہوگا، فیض آباد سے 2 کلو میٹر آگے ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1596110825307062272
اس دوران صحافی نے شبلی فراز سے سوال کیا کہ آپ کی پنجاب میں اپنی حکومت ہے یہاں سے کیوں ہٹا رہے ہیں؟ اس پر پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا کہ صوبائی انتظامیہ سے جب بات کرو تو وہ مسکرا دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں کل جلسے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے انتظامیہ نے مشروط اجازت دی ہے۔ پریڈ گراونڈ میں ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ میں اسلام آباد انتظامیہ رکاوٹ بن گئی ہے اور اس نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔

انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ موجود ہی نہیں، انتہائی حساس مقام ہے اجازت نہیں دے سکتے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے انتظامیہ چیلنج دیا ہےکہ عمران خان کا ہیلی کاپٹرپریڈ گراونڈ میں ہی لینڈ کرے گا،جی ایچ کیو کو کوئی اعتراض نہیں اور اسلام آباد انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ اجازت نہیں دیں گے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Agar koi intzami masla nahi tu P Elahi ko mesg dein ke ab darna choray..In ke baray sahib ja rahay hain.baqi bhi chalay jayain gein..
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Pervez Elahi or Ch Shujaat ne saari zindagi Fouj kay jootey chaatey hain, Zehni tour pe ye bilkul ghulamo jaisa behave kartey hain jub samney Fouj ho
Establishment ne is dafa har rukawat daali keh Pervez Elahi CM na baney lakin itna sub kuch honey kay bawajood bhi Pervez Elahi kay dil se Fouj ki ghulami nahi jaa rahi
Ab tuk jo kuch bhi Pervez Elahi ne kia hay ye sub bhi Moonis Elahi ki waja se kar gia warn Pervez Elahi kabhi bhi itni himmat na karta
Moonis Elahi ko chahiey keh muamlaat ko apney hath mein lay
Ab Q League ko sirf PTI ka sahara hay warna Q League sirf kaghizo mein reh jay gi
PMLN & PPP se Q League ko kuch nahi miley ga ye baat likh kay rakh lein, Q League ka survival sirf PTI kay sath rehney mein hay
 

!n5aNiTy

Minister (2k+ posts)
Lanat hee PTI per aur un je govt per.. kharee kharee inn saab police walno ko suspend keroo.. umer chema ja ker khud khara hoo jaiee ke stage idher banee ga. Hijree heen saree