آرمی چیف کے خاندان کی ٹیکس تفصیلات لیک، ایف بی آر کے 2 افسران معطل

5bjawleakfbrsuspend.jpg

آرمی چیف کے خاندان کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کی تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق آرمی چیف کے خاندان کی ٹیکس تفصیلات ایف بی آر کے دو افسران نے لیک کیں،آرمی چیف کی فیملی کے ٹیکس ریٹرن لیک ہونے پر ایف بی آر کے 2 افسران معطل کردیئے گئے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ اور ڈی سی ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا،ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی فیملی کے ٹیکس کی تفصیلات ان کے لاگ ان اور پاس ورڈ کے ذریعے لیک کی گئیں۔

آرمی چیف کی فیملی کی ٹیکس ریٹرن لیک ہونے کیلئے لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ کے استعمال کے مبینہ شبے میں جن دو افسروں کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں انہیں فوری طور پر آر ٹی او سے تبدیل کردیا گیا ہے۔


ایف بی آر افسران سے انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 198 اور 2016 کے تحت مزید تفتیش جاری ہے، ان افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ آن لائن ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم یا اپنا آئی جے پی لاگن استعمال کرتے ہوئے اپنے عہدوں کا چارج چھوڑ کر ایف بی آر ہیڈ کوارٹر ایڈمن پول رپورٹ کریں۔

وزیر خزانہ نے گزشتہ ہفتے ٹیکس معلومات لیک ہونے کا سخت نوٹس لیا تھا،اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ٹیکس کی معلومات کو لیک کرنا سراسر خلاف ورزی ہے کیونکہ قانون ٹیکس کی معلومات کی رازداری کو یقینی بناتا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایس اے پی ایم آن ریونیو مسٹر طارق محمود پاشا کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی طور پر ٹیکس قانون کی خلاف ورزی اور ایف بی آر کے ڈیٹا کی خلاف ورزی کی فوری تحقیقات کریں اور ذمہ داروں کا تعین کرکے جلد از جلد رپورٹ پیش کریں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کسٹمز سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ اُنیس اور بیس کے مزید چھ افسر تبدیل کردیئے ہیں جبکہ گریڈ سولہ کے دو انسپکٹرز بھی تبدیل کردییے گئے ہیں۔ جن میں ایک کسٹمز انسپیکٹر جبکہ دوسرا ان لینڈ ریونیو انسپکٹر ہے،ایف بی آر نے افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ بیس کے چار اور گریڈ انیس کے دو افسران کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Balle bhai balle, the most popular leader in Pakistan, chairman of the most popular political party in Pakistan is a victim of an assassination attempt. Now almost a month has passed and he can't even register an FIR.

But the most hated and despised COAS in the history of the country, his few financial records are leaked and instantly people are even put under the guillotine.

And then they say hamara siasat se koi taaluq nahi hai