جب عمران خان وسیم اکرم اور اعجازکو ویران جزیرے پر لے گئے اور اکیلا چھوڑ دیا

10%D9%88%D8%A7%D8%B3%DB%8C%D9%85%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%B2%D8%B9%D8%B9%D8%B1%D8%A7.jpg

عمران خان انتہائی سخت کپتان تھے لیکن ان کے ساتھ بہت یادگار وقت گزرا۔

دی گریڈ کرکٹ یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نے بتایا کہ عمران خان انتہائی سخت کپتان تھے لیکن ان کے ساتھ نوجوان کھلاڑی کے طور پر بہت یادگار وقت گزرا۔ پ

روگرام کے میزبان کے سوال پر کہ "عمران خان کے ساتھ نوجوان کھلاڑی کے طور پر آپ کا تجربہ کیسا رہا" کا جواب دیتے ہوئے سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور لیجنڈ کرکٹ وسیم اکرم نے بتایا کہ ایک بار آسٹریلیا میں کرکٹ سیریز کیلئے موجود تھے کہ ایک دن عمران خان نے کہا کہ چلو نائب کلب چلتے ہیں تو میں نے انہیں اپنے کمرے میں بلایا اور کہا کہ میں تیار ہوں!
اس کے بعد جب ہم نائٹ کلب پہنچے تو انہوں نے دودھ کے گلاس کا آرڈر دیا کیونکہ انہوں نے کبھی زندگی میں شراب نہیں پی!

https://twitter.com/x/status/1595716581648367617
یہ سب کچھ میرے لیے بہت عجیب تھا جبکہ عمران خان کو پہچاننے کے بعد نائٹ کلب میں ان سے ہاتھ ملانے کیلئے لڑکیوں کی لائن لگی ہوئی تھی! وہ انتہائی کرشماتی شخصیت کے مالک ہیں اور اس وقت وہ دنیا کے بہترین آل رائونڈر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے!

لاہور سے آئے 20 سالہ نوجوان کھلاڑی کیلئے یہ بہت حیرت انگیز تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان ایک بار ہم 1988ء میں گیانا میں ٹیسٹ میچ کھیلنے گئے ہوئے تھے، اس وقت ٹیسٹ میچ میں 3 روز کے بعد ایک روز کا آرام ملتا تھا، آرام والے روز عمران خان نے مجھے اور اعجاز احمد کو پوچھا کہ تفریحی سفر پر چلو گے تو ہمارے پاس گیانا میں کرنے کو کچھ نہیں تھا تو ہم نے کہا چلو چلتے ہیں!

عمران خان ہمیں ایک خاتون دوست کے ہمراہ ہمراہ لے کر ایئرپورٹ پہنچے جہاں پر اس خاتون کا پرائیویٹ جہاز کھڑا تھا! ہم جہاز پر بیٹھے اور 45 منٹ کے سفر کے بعد ایک ویران جزیرے پر پہنچے جو اس خاتون کے والد کا تھا جہاں عمران خان خاتون سے گفتگو میں مصروف ہو گئے اور جنوبی امریکہ کے ایک ویران جزیرے پر میں اور اعجاز احمد ایک دوسرے دیکھ کر سوچ رہے تھے کہ اب ہم کیا کریں! کیونکہ ہم ہوٹل واپس بھی نہیں جا سکتا تھے۔
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کوئی ہزارواں تھریڈ ہے اس انٹرویو کا (اور ایک بار بھی پڑھنے یا انٹرویو دیکھنے کی تکلیف نہیں) ، آج جو حالات ہیں اسمیں وسیم اکرم کو گھسیڑ پر جملہ بازی کرنے کا کیا مقصد ہے ، کچھ معلوم نہیں