درخواست میں شریف شہری لکھنے پر کارروائی،عدالت نے پولیس سے جواب طلب کرلیا

5sharifshehri.jpg

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے آج مدعی کے نام کی جگہ ’’پاکستان کا شریف شہری‘‘ کے نام سے درج کیے کیے گئے مقدمہ پر کیس کی سماعت کی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بے نامی مدعی کی درخواست پر ایک خاتون کے خلاف کارروائی کیے جانے پر پولیس سے جواب طلب کر لیا ہے۔

خاتون نے بے نامی مدعی کی درخواست کی بنیاد پر شامل تفتیش ہونے سے انکار کیا تھا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ 8 نومبر کو ویمن پولیس سٹیشن میں مذکورہ خاتون کیخلاف درخواست موصول ہوئی تھی کہ ایک خاتون شراب کے نشے میں دھت ہو کر سپرمارکیٹ ریسٹورنٹ گئی اور وہاں شہریوں کو دھمکیاں دیں۔ درخواست پر خاتون نے شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد خاتون نے اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں 13 نومبر کو مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی تھی۔ خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ نامعلوم شہری کی درخواست پر میرے خلاف کیسے مقدمہ درج ہو سکتا ہے؟

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے خاتون کی درخواست تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں لکھا کہ: خاتون پر پولیس کی طرف سے درج کی گئی درخواست میں مدعی کا کوئی نام ہے، نہ فون نمبر اور نہ پتہ درج کیا گیا ہے، صرف "پاکستان کا شریف شہری" درج کیا گیا ہے، ایسی درخواست پر کون سی فوجداری کارروائی کی جا سکتی ہے؟

تفتیشی افسر کے پاس کارروائی کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا جبکہ خاتون کے اے آئی جی کے شوہر پر جنسی ہراسگی کے الزامات کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کرنے اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
 

MRT.abcd

Minister (2k+ posts)
جج کو غصہ آیا کیونکہ زیادہ سے زیادہ منافع کے لیے مجرم کو قانون کی پاسداری کرنے والا شہری سرٹیفکیٹ دینا اس کا حق تھا۔

Now you will see that judges will fight with each other to hear more corruption cases so that they can make more profit. These people are full of shit and don't expect anything good.